உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نیل بھٹ- ایشوریہ شرما کا شادی کے پہلے نظر آیا رومانٹک انداز، ویڈیو ہو رہا ہے VIRAL

    نیل بھٹ- ایشوریہ شرما کا شادی کے پہلے نظر آیا رومانٹک انداز، ویڈیو ہو رہا ہے VIRAL

    نیل بھٹ- ایشوریہ شرما کا شادی کے پہلے نظر آیا رومانٹک انداز، ویڈیو ہو رہا ہے VIRAL

    ’گم ہے کسی کے پیار کے‘ (ghum hai Kisikey Pyaar mein) فیم نیل بھٹ اور ایشوریہ شرما 30 نومبر کو سات پھیرے لے چکے ہیں۔ دونوں کی شادی کی رسومات بھی شروع ہوگئی ہیں۔ وہیں دونوں کا ایک بے حد پیار پیارا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ یہ ان کا پری ویڈنگ ویڈیو ہے، جس میں نیل بھٹ اور ایشوریہ شرما کی بانڈنگ نظر آرہی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ’گم ہے کسی کے پیار کے‘ (ghum hai Kisikey Pyaar mein) فیم نیل بھٹ اور ایشوریہ شرما 30 نومبر کو سات پھیرے لے چکے ہیں۔ دونوں اجین میں شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔ دونوں کے مداح ان پر جم کر پیار برسا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ’گم ہے کسی کے پیار میں’ سیریل میں دونوں دیور اور بھابھی کے کردار میں ہیں۔ دونوں کی شادی گزشتہ کچھ وقت سے مسلسل سرخیوں میں ہے۔

      دونوں کی شادی کی رسومات بھی شروع ہوگئی ہیں۔ وہیں دونوں کا ایک بے حد پیار پیارا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ یہ ان کا پری ویڈنگ ویڈیو ہے، جس میں نیل بھٹ اور ایشوریہ شرما کی بانڈنگ نظر آرہی ہے۔ دونوں نے ’رہنا ہے تیرے دل میں‘ فلم کے گانے ’یوں ہی برس برس کالی گھٹا برسے‘ پر شوٹ کیا ہے۔ اس میں دونوں لوی ڈبی موڈ میں نظر آرہے ہیں۔ دونوں کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہو رہا ہے۔ لوگوں کو ان کا یہ انداز کافی پسند آ رہا ہے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by THE IDIOT BOX (@idiotboxpictures)






      نیل بھٹ اور ایشوریہ شرما کی مہندی کی رسم بھی پوری ہوچکی ہے۔ ایشوریہ شرما نے انسٹا گرام پر اسٹوری سیکشن میں اپنی تصویر شیئر کی ہیں۔ ان تصویروں میں وہ کہیں شرماتے تو کہیں مہندی دکھاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ ان کی یہ تصاویر کافی پیاری ہیں۔ ایشوریہ شرما ان رسومات میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔ اجین میں روایتی انداز میں شادی کرنے کے بعد ایشوریہ شرما اور نیل بھٹ ممبئی لوٹ آئیں گے۔

      ممبئی میں دونوں نے گرینڈ ریسپشن پلان کیا ہے۔ وہیں، شادی کے لئے اجین روانہ ہونے سے پہلے دونوں نے بیچلر پارٹی انجوائے کیا۔ آپ کو بتادیں کہ دونوں نے 2020 میں منگنی کی تھی، لیکن کورونا کی وجہ سے دونوں کی شادی ملتوی ہوگئی تھی۔ سوشل میڈیا پر ان ستاروں نے اپنی منگنی کی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو اس بارے میں جانکاری دی تھی۔ دونوں کو آن اسکرین بھی کافی پسند کیا جاتا ہے۔ ’گم ہے کسی کے پیارے میں‘ دونوں کو ساتھ میں کافی پسند کیا گیا تھا۔ دونوں کی کہانی سیریل میں ضرور ادھوری رہ گئی تھی، لیکن آف اسکرین دونوں کا پیار پروان چڑھا اور اب 30 نومبر کو دونوں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: