ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

پی ایم مودی سے ملاقات:او ٹی ٹی پلاٹ فارمس نےکیایہ بڑافیصلہ،گھر بیٹھےآپ کوملےگایہ فائدہ

اس کا مطلب یہ ہے کہ اب تمامHD چینل بھیSDفارمیٹ پردستیاب کرائے جائیں گے۔ اس سے صارفین کا موبائل ڈیٹا کم خرچ ہوگا ۔ جبکہ اس سے انٹرنیٹ بینڈوتھ بھی متاثر نہیں ہوگی۔

  • Share this:
پی ایم مودی سے ملاقات:او ٹی ٹی پلاٹ فارمس نےکیایہ بڑافیصلہ،گھر بیٹھےآپ کوملےگایہ فائدہ
پی ایم مودی سے ملاقات کے بعد آو ٹی ٹی فلاٹ فارمس نے کیا یہ بڑا فیصلہ، گھر بیٹھےآپ کو ملے گا یہ فائدہ

نئی دہلی :وزیر اعظم نریندر مودی کی ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کےاہم لوگوں سے ملاقات کی ۔ انٹرنیٹ بینڈوتھ کے اثرات کی وجہ سے ملک میں چلنے والے ویڈیو پلیٹ فارم پر SDکی فارمیٹ میں میں فراہم کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اب تمامHD چینل بھی SD فارمیٹ پر دستیاب کرائے جائیں گے۔ اس سے صارفین کا موبائل ڈیٹا کم خرچ ہوگا ۔ جبکہ اس سے انٹرنیٹ بینڈوتھ بھی متاثر نہیں ہوگی۔ ہم آپ کو بتادیں ہیں کہ ملک میں 21 دن کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے انٹرنیٹ کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔


ملک میں کورونا وائرس کےوباء پر قابوپانے کے لیے وزیراعظم نریندر مودی کے اعلان کے بعد پورے ہندوستان میں 21 دن کے لئے لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔ یعنی ملک میں 21 دن سے کرفیو جیسے حالات رہیں گے۔ ایسی صورتحال میں ، عوام، کورونا وائرس سے متعلق خبریں حاصل کرنے سے لیکر تفریح کر نے کے لیے انٹرنیٹ کا سہار لے رہے ہیں۔ انٹرنیٹ اور او ٹی ٹی (Over-The-Top) پلیٹ فارم کی طرف راغب ہورہے ہیں ۔ معاشرتی دوری کے اس دور میں ، لوگوں نے انٹرنیٹ سے قریت حاصل کررہے ہیں ۔جس سے ٹیلی کام آپریٹرز کی پریشانی میں اضافہ ہوگیاہے۔ اس کو دھیان میں رکھتے ہوئے OTT پلیٹ فارم جیسے نیٹ فیلکس ، ایمیزون پرائم ، ہاٹ اسٹار اور ووٹ،نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔


دراصل ، گھر میں رہنے والے شہری انٹرنیٹ کا زیادہ استعمال کررہے ہیں۔ انٹرنیٹ کےزیادہ ، استعمال کا سیلولر نیٹ ورک کے نظام اور ساخت پرؤ راست اثرپڑرہاہے۔اس کو دھیان میں رکھتے ہوئے وزیراعظم نریند مودی ے ، اسٹار اور ڈزنی انڈیا کے چیئرمین ، ادئے شنکر ، سونی ، نیٹ فیلکس ،گوگل ،فیس بک ،ایم ایکس پلیئر ، ہاٹ اسٹار ، ایمیزون پرائم ویڈیو ، ویاکام 18 ،زی 5 ، ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارم کے چیف ایگزیکٹوز آفیسرس سے ایک میٹنگ کی۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اس اجلاس میں بہت سے اہم فیصلے لئے گئے ہیں۔


اس میٹنگ میں اسٹار اور ڈزنی انڈیا کے چیئر مین ادئے شنکر کے علاوہ سونی انٹرٹینمنٹ کے این پی سنگھ ، گوگل کے سنجے گپتا ، فیس بک کے اجیت موہن ،ویا کام 18 کے سدھنشو وٹس ، ایمیزون پرائم ویڈیو کے گوراو گاندھی ، ٹک ٹاک کے نکھل گاندھی ، نیٹ فلیکس کی امبیکا کھرانہ نے شرکت کی۔ ایم ایکس پلیئر کے کرن بیدی ، ہاٹ اسٹار کے ورون نارنگ اور زی انڈیا لمیٹڈ کے پونیت گوینکا نے شرکت کی ۔۔
First published: Mar 25, 2020 05:50 PM IST