உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Netflix Take Ten : ملک بھر کے رائٹر-پروڈیوسرس کے لئے نیٹ فلیکس انڈیا لے کر آیا ہے سنہرا موقع، فاتح کو ملیں گے 10 ہزار ڈالرس

    Netflix انڈیا ایک سنہری موقع لے کر آیا ہے۔

    Netflix انڈیا ایک سنہری موقع لے کر آیا ہے۔

    نئے پروڈیوسرس کی جانب سے بنائی گئی شارٹ فلم نیٹ فلیکس انڈیا کے یوٹیوب چینل پر دکھائی جائے گی۔ ’ٹیک ٹین‘ یہ انٹرپرائز ’نیٹ فلیکس فنڈ فار کریٹیو اکویٹی‘ کی جانب سے اسپانسر کیا گیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی:نیٹ فلیکس انڈیا (Netflix India) نے ’ٹیک ٹین‘ (Take Ten) نام سے شارٹ فلم ورکشاپ اور اسی کے ساتھ منعقد کیے ہوئے مقابلے (Short Film Work Shop) کا اعلان کردیا ہے۔ پورے ہندوستان کے ہر کونے میں رہنے والے اس ملک کے ابھرتے فلم پروڈیوسرس کو رائٹروں کو ڈھونڈنا اور ان کو آگے بڑھانا نیٹ فلیکس کے اس اعلان کے پیچھے کا مقصد ہے۔ نیٹ فلیکس انڈیا نے شروع کی اس پہل کے حصے کے طور پر ، 10 فلم ساز تخلیقی صنعت میں بہترین لوگوں کی ورکشاپس میں شرکت کریں گے اور پھر چنندہ لوگوں کو 10,000 ڈالر کی گرانٹ کے ساتھ شارٹ فلمیں بنانے کا موقع دیا جائے گا۔

      پہلی بار ہندوستان میں ہوگی اس طرح کی ورکشاپ
      نئے پروڈیوسرس کی جانب سے بنائی گئی شارٹ فلم نیٹ فلیکس انڈیا کے یوٹیوب چینل پر دکھائی جائے گی۔ ’ٹیک ٹین‘ یہ انٹرپرائز ’نیٹ فلیکس فنڈ فار کریٹیو اکویٹی‘ کی جانب سے اسپانسر کیا گیا ہے۔ نئے ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے مقصد سے یہ ادارہ پچھلے 5 سالوں سے سالانہ 100 ملین ڈالرس خرچ کررہا ہے۔ اس مرتبہ انہوں نے ہندوستانی کرئیٹرس کو ایک موقع دیا ہے۔

      ملے گی ایکسپرٹس کی رہنمائی
      ’’ٹیک ٹین نئے کرئیٹرس کو کہانی سنانے کا موقع دیا جانے والا ہے۔ ان سبھی مقابلہ کرنے والوں کو نیشنل اور انٹرنیشنل ماہرین کی رہنمائی بھی ملے گی۔ فلمی نقاد اور مصنفہ انوپما چوپڑا کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ 'ٹیک ٹین' اقدام ہندوستان بھر کے فنکاروں کو بڑھنے اور اپنا وجود دکھانے میں مدد دے گا۔

      جانیے کون ’ٹیک ٹین‘ میں ہوسکتا ہے شامل
      ہندوستان میں رہنے والا کوئی بھی ہندوستانی شہری اس مقابلے میں حصہ لے سکتا ہے۔ٹیک ٹین کا رجسٹریشن 7 فروری 2022 سے www.taketen.in اس ویب سائٹ پر شروع ہوگا۔ اس ورکشاپ میں شامل ہونے کے لئے ’مائے انڈیا‘ اس موضوع پر 2 منٹ کی شارٹ فلم بنانی ہوگی۔ اس شارٹ فلم کو اپنے موبائل سے شوٹ کرنا ہوگا۔ جو پہلے آئے گا اسے فوقیت دی جائے گی۔

      چنندہ امیدواروں کو صرف اپنی شارٹ فلم کو بنانے کا موقع دیا جائے گا بلکہ انہیں ابھیشک چوبے، ہنسل مہتا، جوہی چترویدی، نیرج گھئی وان اور گونیت مونگا جیسے ماہرین کی رہنمائی بھی ملے گی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: