ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اہم خبر ! سشانت سنگھ راجپوت کیس میں اب بالی ووڈ کی اس بڑی شخصیت کو پولیس نے کیا طلب ، ہوگی پوچھ گچھ

ذرائع کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی جانچ کے سسلسلہ میں ممبئی پولیس نے سنجے لیلا بھنسالی کو پوچھ گچھ کیلئے سمن بھیجا ہے اور ان سے اگلے ایک دو دنوں میں پوچھ گچھ ہوسکتی ہے ۔

  • Share this:
اہم خبر ! سشانت سنگھ راجپوت کیس میں اب بالی ووڈ کی اس بڑی شخصیت کو  پولیس نے کیا طلب ، ہوگی پوچھ گچھ
سشانت سنگھ راجپوت ۔ فائل فوٹو ۔ انسٹاگرام ۔

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے فلم انڈسٹری سے لے کر سوشل میڈیا تک ہلچل مچی ہوئی ہے ۔ کہیں نیپوٹزم کی بحث ہورہی ہے تو کوئی سشانت کے اس قدم کے پیچھے کی وجوہات جاننا چاہتا ہے ۔ وہیں سشانت سے وابستہ کچھ لوگ تو اب تک ان کی خودکشی کرنے کی بات پر یقین نہیں کر پارہے ہیں ۔ ادھر ممبئی پولیس نے بھی اپنی چھان بین تیز کردی ہے ۔ اب تک درجنوں افراد سے پوچھ گچھ کی جاچکی ہے ۔ اب ممبئی پولیس کے ذرائع سے خبر آرہی ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کو پولیس نے طلب کیا ہے ۔


ذرائع کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی جانچ کے سسلسلہ میں ممبئی پولیس نے سنجے لیلا بھنسالی کو پوچھ گچھ کیلئے سمن بھیجا ہے اور ان سے اگلے ایک دو دنوں میں پوچھ گچھ ہوسکتی ہے ۔ علاوہ ازیں یش راج فلمس کے کاسٹنگ ڈائریکٹر شانو شرما کو بھی دوسری مرتبہ پوچھ گچھ کیلئے بلایا جاسکتا ہے ۔ بالی ووڈ میں شرما بااثر شخصیت مانے جاتے ہیں ۔


ممبئی پولیس ہر پہلو سے اس کیس کی جانچ میں مصروف ہے۔
ممبئی پولیس ہر پہلو سے اس کیس کی جانچ میں مصروف ہے۔


یہی نہیں بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کنگنا رناوت کو بھی بیان درج کرانے کیلئے بلایا جاسکتا ہے ۔ کنگنا کےعلاوہ شیکھر سمن کو بھی بلایا جاسکتا ہے ۔ خیال رہے کہ ان دونوں کا جانچ سے کچھ بھی لینا دینا نہیں ہے بلکہ انہوں نے صرف ہمدردی میں بیان دیا تھا ۔
First published: Jul 02, 2020 01:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading