உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کیٹرینہ کیف-وکی کوشل نے کنگنا رناوت کو ریٹرن گفٹ میں بھیجے دیسی گھی کے لڈو، کنگنا نے کہا’بہت بہت مبارک‘

    کنگنا نے ایک پوسٹ کیا تھا، جس کو وکی اور کیٹرینہ کی شادی سے جوڑ کر دیکھا گیا۔ کنگنا نے لکھا تھا، ’بڑے ہوتے ہوئے ہم نے کئی کہانیاں سنی ہیں، جن میں امیر آدمی کافی چھوٹی لڑکیوں سے شادی کرتے تھے۔

    کنگنا نے ایک پوسٹ کیا تھا، جس کو وکی اور کیٹرینہ کی شادی سے جوڑ کر دیکھا گیا۔ کنگنا نے لکھا تھا، ’بڑے ہوتے ہوئے ہم نے کئی کہانیاں سنی ہیں، جن میں امیر آدمی کافی چھوٹی لڑکیوں سے شادی کرتے تھے۔

    کنگنا نے ایک پوسٹ کیا تھا، جس کو وکی اور کیٹرینہ کی شادی سے جوڑ کر دیکھا گیا۔ کنگنا نے لکھا تھا، ’بڑے ہوتے ہوئے ہم نے کئی کہانیاں سنی ہیں، جن میں امیر آدمی کافی چھوٹی لڑکیوں سے شادی کرتے تھے۔

    • Share this:
      وکی کوشل (Vicky Kaushal) اور کیٹرینہ کیف (Katrina Kaif) بالی ووڈ کے 25 ویں نئے رئیل کپل بن گئے ہیں۔ دونوں نے 9 دسمبر کو راجستھان کے سوائی مادھوپور میں واقع ’سکس سینسس فورٹ برواڑہ‘ میں 7 پھیرے لے کر اپنے رشتے کی نئی شروعات کی۔ اب یہ نیا کپل انڈسٹری سلیبریٹیز کو ریٹرن گفٹ بھیج کر اُن کا شکریہ ادا کررہا ہے۔ کنگنا رناوت (Kangana Ranaut) کے گھر وکی -کیٹرینہ نے خوبصورت تحفہ بھیجا، تو کنگنا نے اُنہیں تھینکس کہتے ہوئے شادی کی مبارکباد دی۔

      نئے شادی شدہ جوڑے نے بھیجے ریٹرن گفٹ
      بالی ووڈ کی ’پنگا کوئن‘ کنگنا رناوت (Kangana Ranaut)سوشل میڈیا (Social Media) پر کافی ایکٹیو رہتی ہیں۔ اکثر اپنی من کی باتوں کو وہ سوشل میڈیا کے ذریعے شیئر کرتی ہیں، جو سرخیاں بن جاتی ہیں۔ حال ہی میں ہوئی کیٹرینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے بعد ریٹرن گفٹ بھیجا، جس کو انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

      کیٹ-وکی کے گفٹ باکس میں کیا کیا ہے؟
      کیٹ-وکی نے ایک گفٹ باکس بھیجا، جس کی تصویر کنگنا نے شیئر کی۔ اس باکس میں دیسی گھی کے لڈو، پھول اُس پر اُن کے نام کے ساتھ ایک نوٹ لکھا تھا۔ اس کو کنگنا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کیا ہے۔ انہوں نے لکھا۔ ’وکی کوشل اور کیٹرینہ کیف کی طرف سے بہت ٹیسٹی دیسی گھی کے لڈو، شکریہ اور بہت بہت مبارکباد۔‘

      کنگنا نے پہلے کہی تھی یہ بات
      کنگنا نے ایک پوسٹ کیا تھا، جس کو وکی اور کیٹرینہ کی شادی سے جوڑ کر دیکھا گیا۔ کنگنا نے لکھا تھا، ’بڑے ہوتے ہوئے ہم نے کئی کہانیاں سنی ہیں، جن میں امیر آدمی کافی چھوٹی لڑکیوں سے شادی کرتے تھے۔ واتین کا اپنے شوہر سے زیادہ کامیاب ہونا بڑی پریشانی کے طور پر دیکھا جاتا تھا۔ چھوٹے لڑکے سے شادی کرنا تو بھول ہی جائیے، ایک خاص عمر کے بعد خواتین کے لئے شادی کرنا ناممکن ہوجاتا تھا۔ دیکھ کر اچھا لگتا ہے کہ امیر اور کامیاب خواتین، انڈین فلم انڈسٹری کی لیڈنگ لیڈیز ان سیکسٹ نارمس کو توڑ رہی ہیں۔ ایسے خواتین اور مرد تعریف کے قابل ہیں، جو جینڈر اسٹیریوٹائپ کو پھر سے سمجھ رہے ہیں۔‘ اس پوسٹ میں انہوں نے وکی کوشل اور کیٹرینہ کیف کا نام نہیں لکھا تھا، لیکن سوشل میڈیا یوزرس مان رہے تھے کہ کنگنا نے اُن کے لئے ہی لکھا ہے۔


      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: