ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

دیپکا پاڈوکون نے کٹرینہ کیف پر لگایا الزام، Lock Down کے دوران سوشل میڈیا پر کہی یہ بات

حال ہی میں کٹرینہ کیف (Katirna Kaif) کے برتن صاف کرنے والے ویڈیو کو دیپکا پاڈوکون (Deepika Padukone) نے اپنے انسٹاگرام(Instagram) پر شیئر کرتے ہوئے ایسا کمینٹ کیا ہے کہ سبھی حیران رہ گئے۔

  • Share this:
دیپکا پاڈوکون نے کٹرینہ کیف پر لگایا الزام، Lock Down  کے دوران سوشل میڈیا پر کہی یہ بات
حال ہی میں کٹرینہ کیف (Katirna Kaif) کے برتن صاف کرنے والے ویڈیو کو دیپکا پاڈوکون (Deepika Padukone) نے اپنے انسٹاگرام(Instagram) پر شیئر کرتے ہوئے ایسا کمینٹ کیا ہے کہ سبھی حیران رہ گئے۔

کورونا وائرس کے مد نظر لاک ڈاؤن کی وجہ سے بالی وڈ سلیبرٹیز (Bollywood Celebrities) بھی اس وقت اپنے۔اپنے گھروں میں قید ہیں۔ اس دوران ہمیشہ مصروف رہنے والے بالی ووڈ اسٹارس کو گھر پر فری بیٹھنا پڑ رہا ہے۔ لیکن یہ چرچاؤں میں رہنے کا کوئی نہ کوئی موقع کھوج ہی لیتے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران ان بالی ووڈ اسٹارس کے درمیان سوشل میڈیا کے ذریعے دلچسپ بات چیت دیکھنے کو مل رہی ہے۔ حال ہی میں کٹرینہ کیف (Katirna Kaif) کے برتن صاف کرنے والے ویڈیو کو دیپکا پاڈوکون (Deepika Padukone) نے اپنے انسٹاگرام(Instagram)   پر شیئر کرتے ہوئے ایسا کمینٹ کیا ہے کہ سبھی حیران رہ گئے۔




دراصل گزشتہ فنوں کٹرینہ کیف  نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا تھا۔ جس میں وہ کچن میں برتن دھوتی نظر آرہی تھیں۔ کٹرینہ اس ویڈیو کے ذریعے برتن دھونے کا ایسا طریقہ بتا رہی تھیں جس میں زیادہ پانی خرچ نہ ہو۔ انہوں نے سنک میں کچھ پانی بھر لیا اور پھر اسی پانی میں طرتن ڈبو کر برتنوں کو صاف کررہی تھیں۔ کٹرینہ کیف کے اس ویڈیو پر فینس طرح۔طرح کے رد عمل دے رہے ہیں۔ ساتھ ہی بالی ووڈ اسٹارس بھی جم کر کمینٹ کرتے نظر آرہے ہیں۔



کٹرینہ کیف کے اس ویڈیو پر اداکارہ دیپکا پاڈوکون نے مزیدار کمینٹ کیا ہے۔ دیپکا نے کٹرینہ کیف کا ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے اور لکھا ہے اور لکھا ہے۔ "مجھے یہ بتاتے ہوئے دکھ ہورہا ہے کہ سیزن 1 کا ایپیسوڈ 5 کینسل ہو گیا ہے کیونکہ کٹرینہ کیف نے میرا آئیڈیا چرا لیا ہے۔ PlagiarismInTheTimeOfCovid19' دیپکا پاڈوکون انسٹاگرام پر گھر کے کام کرتے ہوئے ویڈیوز ۔ فوٹوز شیئر کررہی ہیں اوت انہیں سیزن اور ایپیسوڈ کا نام دےرہی ہیں۔ انہوں نے اب تک صفائی کرتے ہوئے، ایکسرسائز کرتے ہوئے ، جوس پیتے ہوئے، سیلف کیئر کرتے ہوئے 4 ایپیسوڈ بنائے ہیں۔



 




View this post on Instagram




 

Season 1:Episode 2 Productivity in the time of COVID-19!😷 #selflove #selfcare


A post shared by Deepika Padukone (@deepikapadukone) on




First published: Mar 27, 2020 06:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading