உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آخرکارNia Sharmaکومل ہی گیا کام، اس رئیلٹی شو کے سیٹ پر مچائیں گی ڈانس کا ہنگامہ

    نیا شرما جھلک دکھلاجا کے 10ویں سیزن میں آئیں گی نظر!

    نیا شرما جھلک دکھلاجا کے 10ویں سیزن میں آئیں گی نظر!

    Nia Sharma Paras Kalnawat in Jhalak Dikhhla Jaa 10: اب تک یہ تینوں نام ہی سامنے آئے ہیں، حالانکہ ان ایکٹرس کا ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

    • Share this:
      Nia Sharma Paras Kalnawat in Jhalak Dikhhla Jaa 10:ڈانس کا جلوہ بکھیرنے کے لئے ایک اور سیٹ تیار ہوگیا ہے۔ بات کر رہے ہیں مقبول ڈانس ریئلٹی شو 'جھلک دکھلا جا' کے 10 ویں سیزن کی، جس میں ڈانس تو ہوتا ہی ہے، جوڑے اپنی کیمسٹری کے ساتھ جوش و خروش کا تڑکہ بھی لگاتے ہیں۔ جہاں تک ججوں کا تعلق ہے تو وہ بھی کم گلیمرس نہیں ہیں اور ان کے تبصرے اچھے اچھوں کی بولتی بند کردیتے ہیں۔

      فی الحال، 'جھلک دکھلا جا' کے لیے ججوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اس کے لیے مادھوری ڈکشٹ، نورا فتیحی اور کرن جوہر شامل ہیں۔ یوں تو مقابلہ کرنے والوں کے حوالے سے کئی مشہور شخصیات سے بات چیت جاری ہے لیکن تین اداکاروں کے نام سامنے آئے ہیں جو اس بار شرکت کرنے جا رہے ہیں۔

      جھلک دکھلاجا10 میں نیا آئیں گی نظر
      رپورٹ کے مطابق حنا خان(Hina Khan) اور نیا شرما (Nia Sharma) ان چند مشہور شخصیات کی فہرست میں شامل ہیں جن سے میکرز نے سب سے پہلے رابطہ کیا ہے۔ اب جبکہ حنا کے ساتھ بات چیت جاری ہے، وہیں نیا کے شو کا حصہ بننے کی تصدیق کی گئی ہے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Nia Sharma (@niasharma90)





      یہ بھی پڑھیں:

      بالی ووڈ میں قدم رکھنے کو تیار تیلگو اداکارہ Irra Mor،رندیپ ہڈا کے ساتھ آئیں گی نظر

      یہ بھی پڑھیں:
      Shehnaaz Gillسے پہلے ان اداکاراؤں کو فلموں میں لانچ کرچکے ہیں Salman Khan

      پارس کلناوت کو بھی کیا گیا ہے سائن
      سیریل انوپما سے گھر گھر سمر کے طور پر اپنی پہچان بنانے والے پارس کلناوت بھی جھلک دکھلاجا 10 میں نظر آئیں گے۔ اب اسے اتفاق ہی کہیں گے کہ پارس انوپما میں سمر کے طو رپر ایک ٹیپ ڈانسر و کوریوفرافر کا ہی کردار نبھارہے ہیں۔ اب تک یہ تینوں نام ہی سامنے آئے ہیں، حالانکہ ان ایکٹرس کا ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: