உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نیا شرما کے گلیمرس انداز کی وجہ سے نہیں ملا تھا ’منیکرنیکا‘ میں رول، اداکارہ نے نکالی بھڑاس

    نیا شرما کے گلیمرس انداز کی وجہ سے نہیں ملا تھا ’منیکرنیکا‘ میں رول، اداکارہ نے نکالی بھڑاس

    نیا شرما کے گلیمرس انداز کی وجہ سے نہیں ملا تھا ’منیکرنیکا‘ میں رول، اداکارہ نے نکالی بھڑاس

    ٹی وی اداکار نیا شرما (Nia Sharma) انڈسٹری کی سب سے ہاٹ اداکارہ میں سے ایک ہیں۔ وہ سال 2016 اور 2017 میں سب سے سیکسی ایشیائی خواتین کی ٹاپ 50 کی فہرست میں تیسرے اور دوسرے مقام پر رہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی: ٹی وی اداکار نیا شرما (Nia Sharma) انڈسٹری کی سب سے ہاٹ اداکارہ میں سے ایک ہیں۔ وہ سال 2016 اور 2017 میں سب سے سیکسی ایشیائی خواتین کی ٹاپ 50 کی فہرست میں تیسرے اور دوسرے مقام پر رہیں۔ اپنے کیریئر میں نیا شرما نے میوزک ویڈیو اور ویب سیریز میں کام کیا ہے، اس کے علاوہ وہ اپنی گلیمرس تصاویر سے آئے دن سوشل میڈیا کی درجہ حرارت بڑھاتی رہتی ہیں، لیکن بدقسمتی سے نیا شرما کی ہاٹنیس ہی انہیں بالی ووڈ جانے سے روکتی رہی۔ حال ہی میں نیا شرما نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) کی ’منیکرنیکا‘ کے لئے کاسٹنگ میٹ وقت کی بربادی تھی۔ ان سے کہا گیا تھا کہ وہ اس رول کے لئے کچھ زیادہ ہی ہاٹ لگ رہی تھیں اور انہیں وہ رول نہیں ملا۔

      نیا شرما (Nia Sharma) نے حال ہی میں کنگنا رانوت کی ’منیکرنیکا‘ نے حال ہی میں کنگنا رانوت کی ’منیکرنیکا: دی کوئن آف جھانسی‘ (Manikarnika: The Queen Of Jhansi) میں ایک چھوٹے رول کے لئے کاسٹنگ میٹنگ کو یاد کیا، جس میں انہیں بتایا گیا تھا کہ وہ اس رول کے لئے اتنی ہاٹ لگ رہی تھیں، جس کی وجہ سے انہیں وہ رول نہیں ملا‘۔

      بالی ووڈ لائف کی خبر کے مطابق، جب نیا شرما سے پوچھا گیا کہ کیا وہ کبھی کسی بالی ووڈ ڈائریکٹر یا فلمساز سے ملی ہیں، جس نے ان کی صلاحیت کو کم سمجھا ہو، کیونکہ وہ ٹیلی ویژن انڈسٹری سے آتی ہیں۔ اس پر نیا شرما نے کہا، ’نہیں، لیکن منیکرنیکا کے لئے ایک میٹنگ تھی، اتنے سے رول کے لئے۔ وہ ایک بے وقوفانہ بات چیت تھی۔ میں پھر سے نہیں گئی، کچھ فائدہ نہیں تھا اس بات چیت کا، یہ وقت کی بربادی تھی اور پھر انہوں نے بولا کہ تم بہت ہاٹ لگ رہی ہو۔ اس لئے اس کے لئے فیورٹ نہیں ہو۔ یہ سن کر میں حیران رہ گئی۔

      اس کے بعد نیا شرما (Nia Sharma) نے اسٹار کڈس پر کمنٹ کیا اور کہا کہ کسی نے مجھ سے کہنے کی ہمت کی ہے کہ میں بالی ووڈ کے لئے تیار نہیں ہوں اور جب آپ بالی ووڈ اسٹار کڈ کا چہرہ دیکھتے ہیں تو کیا وہ تیار ہیں؟ کیا آپ نے انہیں دیکھا ہے؟ مجھے افسوس ہے، لیکن برائے مہربانی مجھے یہ نہ بتائیں کہ میں تیار ہوں یا نہیں ہوں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: