உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Nia Sharma:’مجھے پسند ہے اوٹ پٹانگ کپڑے پہننا، فیشن پر بولیں نیا شرما

    اپنے فیشن سینس کو لے کر نیا شرما نے کہی یہ بڑی بات۔

    اپنے فیشن سینس کو لے کر نیا شرما نے کہی یہ بڑی بات۔

    Nia Sharma Bold Statement: نیا ایک عرصے سے ایشیا کی پرکشش خواتین کی فہرست میں شامل ہے۔ ان کا ہاٹ اوتار، فیشن، میک اپ اور لک کافی خبروں میں رہے ہیں۔ اس سب کے لیے نیا کو سوشل میڈیا پر کئی بار ٹرول بھی کیا گیا ہے۔ حالانکہ وہ بنداس اپنی لائف جیتی ہیں۔ انہوں نے اب ٹرولس کو ہینڈل کرنا سیکھ لیا ہے۔

    • Share this:
      Nia Sharma Bold Statement:سوپرہاٹ ٹی وی اداکارہ نیا شرما اپنے بولڈ اوتار کو لے کر ہمیشہ زیر بحث رہتی ہیں۔ ان دنوں نیا اپنے ایک میوزک ویڈیو کی وجہ سے سرخیوں میں ہے۔ وہ ایک نئے پروجیکٹ کی تشہیر کر رہی ہے۔ اس دوران انہوں نے اپنے فیشن سینس پر اٹھنے والے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

      حال ہی میں نیا نے میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنے عجیب فیشن سینس کے بارے میں بتایا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ ایسے کپڑے اور فیشن کیوں کرتی ہیں؟ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہاں مجھے ایسے عجیب و غریب لباس پہننا پسند ہے، میں ہمیشہ اپنے فیشن، میک اپ اور اسٹائل میں تجربات کرتی رہتی ہوں، یہ میں ہوں، مجھے پرفیکٹ اور منفرد چیزیں کرنا پسند ہے۔ اگر میرے کپڑے یا لُک کچھ سمپل-میسی ٹائپ ہے تو مجھے یہ اچھا نہیں لگتا ہے۔

      نیا شرما نے نئے فوٹو شوٹ میں دکھائے انتہائی بولڈ انداز۔

      نیا ایک عرصے سے ایشیا کی پرکشش خواتین کی فہرست میں شامل ہے۔ ان کا ہاٹ اوتار، فیشن، میک اپ اور لک کافی خبروں میں رہے ہیں۔ اس سب کے لیے نیا کو سوشل میڈیا پر کئی بار ٹرول بھی کیا گیا ہے۔ حالانکہ وہ بنداس اپنی لائف جیتی ہیں۔ انہوں نے اب ٹرولس کو ہینڈل کرنا سیکھ لیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Oops مومنٹ کا شکار ہوئیںAnkita Lokhande! فینس نے کہا’ایسی ڈریس پہنی ہی کیوں ۔۔۔‘

      یہ بھی پڑھیں:
      Sushmita Sen Miss Universe Story :جب ایشوریہ رائے کے نام سے بری طرح ڈر گئی تھیں سشمیتا سین

      ورک فرنٹ کی بات کریں تو ان دنوں نیا میوزک ویڈیوز اور ویب سیریز کا حصہ بن رہی ہیں۔ انہوں نے ٹی وی اسکرین پر واپسی کے لیے بھی حامی بھری ہے، جیسے ہی انہیں کچھ اچھے پروجیکٹس ملیں گے وہ ٹی وی پر واپس آئیں گی۔ نیا ٹی وی شو ایک ہزار میں میری بہنا ہے، جمائی راجا، ناگن اور خطروں کے کھلاڑی میں نظر آچکی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: