پرینکا چوپڑا ان دنوں فلمی دنیا سے بھلے ہی دور رہ رہی ہوں، لیکن جلد ہی انہیں ’لو اگین‘ میں دیکھا جائے گا، جس کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا ہے۔ پرینکا کے اس فلم کے ٹریلر کو شائقین کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔ بالی ووڈ کی دیسی گرل پرینکا نے سال 2018 میں امریکی سنگر نک جونس سے شادی کی تھی۔ دونوں کی یہ جوڑی آج کے نوجوانوں کو کپل گولس دیتی نظر آتی ہے۔ پرینکا چوپڑا اپنے بے باک بول کے لیے جانی جاتی ہیںَ وہ ہر مدعے پر اپنی رائے کھل کر رکھتی ہیں۔ ایسے میں پرینکا کا ایک پرانا انٹرویو سامنے آیا ہے، جس میں وہ نک کے بارے میں بات کرتی نظر آرہی ہیں۔
وائرل ہوا پرینکا کا ویڈیو سوشل میڈیا پر پرینکا کا یہ تھرو بیک ویڈیو خوب پسند کیا جارہا ہے۔ ویڈیو میں خاتون رپورٹر پرینکا سے پوچھتی ہیں، نک جونس کو آپ سب سے خوبصورت کب لگتی ہیں؟‘ جس پر جواب دیتے ہوئے دیسی گرل کہتی ہیں، ’یہ حقیقت میں بہت پریشان کرنے والا ہے، لیکن میرے سوکر اٹھنے کے بعد انہیں (نک جونس) میرا چہرہ دیکھنا بہت پسند ہے۔ بنا میک اپ کے۔ آپ کو پتہ ہوگا کہ ہمیں کیسا محسوس ہوتا ہے۔ میں کہتی ہوں کہ ویٹ مجھے تھوڑا مسکارا لگا لینے دو۔ یہ سوئیٹ اور تھوڑا ، پریشان کن بھی ہے، لیکن آپ اپنے ہسبنڈ سے یہی تو چاہتے ہیں۔‘
اس کے بعد رپورٹر نے پرینکا سے پوچھا کہ وہ نک جونس کو پرکشش کب محسوس کرتی ہیں، جس پر اداکارہ نے کہا، "ہمیشہ، میں انہیں ہمیشہ پرکشش پاتی ہوں"۔ پرینکا چوپڑا کے اس انٹرویو کا کلپ لارین زیما نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔ لارین زیما ایک انٹرٹینمنٹ رپورٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مشہور ٹی وی شخصیت اور پروڈیوسر بھی ہیں۔ پرینکا کے کام کے بارے میں بات کریں تو وہ جلد ہی کیٹرینہ کیف اور عالیہ بھٹ کے ساتھ ’جی لی زرا ‘میں نظر آئیں گی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔