உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نک جوناس نے طلاق کی افواہوں پر لگایا بریکم پرینکا چوپڑا نے کہا- ’آئی لو یو‘

    نک جوناس نے طلاق کی افواہوں پر لگایا بریکم پرینکا چوپڑا نے کہا- ’آئی لو یو‘

    نک جوناس نے طلاق کی افواہوں پر لگایا بریکم پرینکا چوپڑا نے کہا- ’آئی لو یو‘

    نک جوناس اور پرینکا چوپڑا (Priyanka Chopra) اکثر سوشل میڈیا (Social Media) پر پوسٹ ایک دوسرے کے لئے کرتے ہیں۔ دنیا جہاں ان کے طلاق کے بارے میں بول رہی ہے۔ وہیں نک جوناس (Nick Jonas) نے ان خبروں پر بریک لگانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے پرینکا کے ساتھ اپنی ایک رومانٹک تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اپنے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔

    • Share this:
      پرینکا چوپڑا (Priyanka Chopra) اور نک جوناس (Nick Jonas) کی جوڑی ان دنوں سرخیوں میں ہیں۔ پرینکا نے اپنے نام کے آگے سے ’جوناس‘ سرنیم کیا ہٹا لیا، ہنگامہ مچ گیا۔ یہ خبر سوشل میڈیا (Social Media) پر آگ کی طرح پھیل گئی اور قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ پرینکا چوپڑا اور نک جوناس کے بیچ سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔ دونوں کے طلاق (Nick Jonas-Priyanka Chopra divorce rumors) کی خبریں تک آگئیں، لیکن نک جوناس اور پرینکا چوپڑا دونوں کے سوشل میڈیا پوسٹ بتاتے ہیں کہ دونوں کے درمیان سب کچھ پہلے جیسا ہے۔ اب ’دیسی گرل‘ یعنی پرینکا چوپڑا نے ایسا کیوں کیا، یہ ابھی تک انہوں نے واضح نہیں کیا ہے، لیکن نک جوناس نے حال ہی میں طلاق کی خبروں کے درمیان پرینکا چوپڑا کے ساتھ ایک رومانٹک تصویر شیئر کرکے ان افواہوں پر فل اسٹاپ لگا دیا ہے۔

      طلاق کی افواہوں پر لگایا بریک

      نک جوناس اور پرینکا چوپڑا (Priyanka Chopra) اکثر سوشل میڈیا پر پوسٹ ایک دوسرے کے لئے کرتے ہیں۔ دنیا جہاں ان کے طلاق کے بارے میں بول رہی ہے۔ وہیں نک جوناس (Nick Jonas) نے ان خبروں پر بریک لگانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے پرینکا کے ساتھ اپنی ایک رومانٹک تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اپنے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔

      ایک دوسرے کے قریب ہوئے لوبرڈس

      نک جوناس نے جو تصویر شیئر کی ہے، اس میں لو برڈس ایک دوسرے کے بے حد قریب ہیں۔ پرینکا چوپڑا نے اپنی بانہوں کا ہار نک کے گلے میں ڈالا ہے۔ وہیں نک جوناس بھی رومانٹک موڈ میں نظر آرہے ہیں۔ پرینکا چوپڑا میکسی سوئٹر پہن رکھا ہے، جن میں وہ معصوم لگ رہی تھیں، جبکہ نک جوناس براون لیدر جیکٹ میں کول لگ رہے ہیں۔ اس تصویر کے ساتھ انہوں نے کیپشن دیا ہے، ’سبھی کو ہیپی تھینکس گیونگ! آپ کا شکر گزار ہوں‘۔

       

      Nick Jonas, Priyanka Chopra, Nick Jonas and Priyanka Chopra divorce rumors, Nick Jonas share romantic pic with Priyanka, Social Media, Viral Post, Nick Jonas thanksgiving Post, निक जोनास, प्रियंका चोपड़ा
      نک جوناس کا پوسٹ


      پرینکا بولیں- آئی لو یو نک

      پرینکا چوپڑا نے بھی دو تصویر شیئر کی ہے، جس کے کیپشن میں لکھا ہے- ’اتنے سب کچھ کے لئے بہت شکرگزار ہوں. دوست، فیملی... آئی لو یو نک جوناس، سیلبریٹ کرنے والے سبھی لوگوں کو ہیپی تھینکس گیونگ‘۔

      Nick Jonas, Priyanka Chopra, Nick Jonas and Priyanka Chopra divorce rumors, Nick Jonas share romantic pic with Priyanka, Social Media, Viral Post, Nick Jonas thanksgiving Post, निक जोनास, प्रियंका चोपड़ा
      پرینکا چوپڑا کا پوسٹ


      وائرل ہوا پوسٹ

      سوشل میڈیا پر نک جوناس کا یہ پوسٹ کافی وائرل ہو رہا ہے۔ نک جوناس اور پرینکا چوپڑا کے ہندوستانی مداح دونوں کی اس تصاویر کو بے حد پسند کر رہے ہیں اور دونوں کو تھینکس گیونگ دے رہے ہیں۔ لوگ ہارٹ ایموجی کے ساتھ بھی اپنا پیار دے رہے ہیں۔

      پرینکا کی ماں نے طلاق کی خبروں کو بتایا بکواس

      آپ کو بتادیں کہ اس سے پہلے چوپڑا کی ماں مدھو چوپڑا نے طلاق کی افواہوں کو مسترد کردیا تھا۔ انہوں نے دونوں کی طلاق کی خبروں کو بکواس قرار دیا تھا، ساتھ ہی کہا تھا کہ افواہ نہ پھیلائیں۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: