உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نکی تمبولی کے سامنے پھیکے لگیں گے خوبصورت اور حسین جیسے الفاظ، آپ بھی کرئیے اس تصویر کا دیدار

    نکی تمبولی کا ہاٹ انداز۔  (Photo : Instagram / @nikki_tamboli)

    نکی تمبولی کا ہاٹ انداز۔ (Photo : Instagram / @nikki_tamboli)

    نکی تمبولی کا فیشن، انداز اور لباس ہمیشہ سرخیوں کا حصہ رہے ہیں۔ تصویر میں شاندار انداز میں نکی تمبولی مداحوں کے دل کی دھڑکن بڑھا رہی ہیں۔ نکی تمبولی کی اس تصویر پر مداحوں کی جانب سے تبصرے کیے جا رہے ہیں، ساتھ ہی ٹی وی کی مشہور شخصیات بھی ان کے اس روپ کو دیکھنے کے لیے کافی پرجوش نظر آئیں۔

    • Share this:
      ممبئی: خطروں کے کھلاڑی(Khatron ke Khiladi)اور بگ باس(Bigg Boss) میں نظر آنے والی اداکارہ نکی تمبولی (Nikki Tamboli)نے اپنے سبز پینٹ سوٹ سے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی بے حد بولڈ تصویر شیئر کی ہے۔ معروف میگزین کے لیے کیے گئے اس فوٹو شوٹ میں اداکارہ کا قاتل روپ دیکھا گیا ہے۔ نکی تمبولی کا یہ روپ آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Nikki Tamboli (@nikki_tamboli)





      نکی ٹمبولی نے اس فوٹو شوٹ کے لیے بغیر شرٹ لیس بلیزر کے ساتھ ہائی ویسٹ پینٹ پہن رکھی ہے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے اس لُک کو اسٹریٹ ہئیر کے ساتھ مکمل کیا ہے۔ جب سے نکی نے یہ ہاٹ تصویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے، اداکارہ کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ نکی تمبولی کی باس لیڈی کی اس تصویر کو مداح سراہا رہے ہیں، وہ نہ صرف لائکس اور کمنٹس کی بارش کر رہے ہیں، ساتھ ہی اس تصویر کو زبردست شیئر کر رہے ہیں۔

      کم سے کم میک اپ کے ساتھ اداکارہ کا یہ بولڈ اوتار سب کی نظریں اپنی طرف کھینچ رہا ہے۔ نکی تمبولی کو ہمیشہ ٹپ ٹاپ بن کر گھومنا پسند ہے۔ ایسے میں اداکارہ کا یہ فوٹو شوٹ گواہی دیتا ہے کہ فیشن کے معاملے میں نکی کا مقابلہ کرنا آسان نہیں ہے۔ نکی تمبولی کا فیشن، انداز اور لباس ہمیشہ سرخیوں کا حصہ رہے ہیں۔ تصویر میں شاندار انداز میں نکی تمبولی مداحوں کے دل کی دھڑکن بڑھا رہی ہیں۔ نکی تمبولی کی اس تصویر پر مداحوں کی جانب سے تبصرے کیے جا رہے ہیں، ساتھ ہی ٹی وی کی مشہور شخصیات بھی ان کے اس روپ کو دیکھنے کے لیے کافی پرجوش نظر آئیں۔بتادیں کہ نکی تمبولی نے روہت شیٹی کے شو خطروں کے کھلاڑی سے اپنے نٹ کھٹ اور چلبلے انداز سے کافی سرخیاں بٹوری تھیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: