ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بہار حکومت نے سشانت سنگھ راجپوت کی موت معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کی سفارش کی

اس سے پہلے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پیر کی رات سشانت سنگھ راجپوت کے چچا زاد بھائی اور بی جے پی رکن اسمبلی نیرج ببلو سے فون پر بات کی تھی۔

  • Share this:
بہار حکومت نے سشانت سنگھ راجپوت کی موت معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کی سفارش کی
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی فائل فوٹو

پٹنہ۔ بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput Case) کی موت معاملے کی جانچ کو لے کر بہار کی نتیش حکومت (Nitish Government) نے سی بی آئی جانچ (CBI Inquiry) کی سفارش کر دی ہے۔ اس سے پہلے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پیر کی رات سشانت سنگھ راجپوت کے چچا زاد بھائی اور بی جے پی رکن اسمبلی نیرج ببلو سے فون پر بات کی تھی۔ دونوں کے درمیان تقریبا دس منٹ تک بات چیت ہوئی جس میں نتیش کمار نے سشانت سنگھ راجپوت معاملے پر نیرج ببلو سے پورا اپڈیٹ لیا تھا۔



اس دوران نیرج ببلو نے وزیر اعلیٰ سے اس معاملے کی سی بی آئی سے جانچ کرانے کی مانگ کی تھی۔ نیرج ببلو نے خود نیوز 18 سے بات چیت میں یہ جانکاری دی۔ ساتھ ہی انہوں نے ممبئی پولیس کے طریقہ کار پر بھی کئی سنگین الزامات لگائے۔ دوسری طرف سشانت سنگھ کا کنبہ بھی سی بی آئی جانچ کی سفارش کے موڈ میں تھا۔ پہلے سشانت سنگھ کا کنبہ سی بی آئی جانچ کی مانگ نہیں چاہتا تھا لیکن پٹنہ کے سٹی ایس پی کو ممبئی میں زبردستی کوارنٹین کرنے کے بعد کنبے نے سی بی آئی جانچ کو لے کر بہار حکومت سے سفارش کرنے کا ذہن بنا لیا تھا۔

چراغ نے بھی دہرائی تھی مانگ
ذرائع کے مطابق، بہار حکومت سی بی آئی جانچ کی سفارش کو لے کر موڈ بنا چکی تھی اور لوگوں کی مسلسل مانگ تھی کہ اس پورے معاملے کی سی بی آئی جانچ ہو۔ اسی کیس میں منگل کو چراغ پاسوان نے بھی وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے بات کی اور سی بی آئی جانچ کی مانگ کا اعادہ کیا ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Aug 04, 2020 12:27 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading