اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Salman Khan کی’نوانٹری2‘میں ہوگی ساوتھ اداکاراوں کی انٹری، ان بڑے ناموں کی ہے چرچا

    South Indian Actresses In Race For No Entry 2:  ناگا چیتنیا عامر خان (Aamir Khan) کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ میں نظر آنے والے ہیں۔ اب خبر ہے کہ سلمان خان(Salman Khan) کی 'نو انٹری 2'(No Entry 2) میں ساؤتھ کی کئی اداکارائیں اہم کرداروں میں جلوہ گر ہونے والی ہیں۔

    • Share this:
      South Indian Actresses In Race For No Entry 2:ان دنوں بالی ووڈ اور ساؤتھ فلم انڈسٹری کے درمیان فاصلے تیزی سے کم ہوتے نظر آرہے ہیں۔ ساؤتھ فلم انڈسٹری کی طرف شائقین کا کریز دیکھ کر ساؤتھ کے کئی اداکاروں اور اداکاراؤں کو بالی ووڈ فلموں کی آفرز مل رہی ہیں۔ ساؤتھ کے کئی بڑے ستارے بالی ووڈ میں ڈیبیو کے لیے تیار ہیں۔ ناگا چیتنیا عامر خان (Aamir Khan) کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ میں نظر آنے والے ہیں۔ اب خبر ہے کہ سلمان خان(Salman Khan) کی 'نو انٹری 2'(No Entry 2) میں ساؤتھ کی کئی اداکارائیں اہم کرداروں میں جلوہ گر ہونے والی ہیں۔

      جی ہاں، سلمان خان کی ٹائیگر3 کے بعد اگلی فلم نو انٹری 2 ہوگی۔ اس فلم میں سلمان کو انیل کپور اور فردین خان کمپنی دیتے نظر آئیں گے اور اب قیاس آرائیاں یہ بھی ہیں کہ فلم کے لئے ساوتھ کی کئی ٹاپ ایکٹریس کے نام پر بحث جاری ہے۔

      یہ چار ہیروئینس ہیں ریس میں
      بالی ووڈ لائف نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پشپا فیم ایکٹریس رشمیکا مندانا(Rashmika Mandanna)، سمانتھا روتھ پربھو(Samantha Ruth Prabhu)، پوجا ہیگڑے(Pooja Hegde) اور تمنا بھاٹیہ(Tamannaah Bhatia) جیسی ٹاپ اداکاراوں کو 'نو انٹری 2' کا حصہ بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ فلم میں پوری جنریشن سے تقریباً 10 اداکارائیں نظر آئیں گی اور یہ ساؤتھ کی اداکارائیں کچھ اہم کرداروں کی دوڑ میں ہیں۔ اس سے فلم پین انڈیا کی اپیل دے گی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Swati Sathish Surgery:کنڑاداکارہ سواتی کوسرجری کرانا پڑامہنگا،غلط سرجری سے بگڑ گیا چہرہ

      یہ بھی پڑھیں:
      Sidhu Moose Walaسے زیادہ ٹرینڈ کررہے ہیں پاک-برٹش گلوکار، سونم کے ساتھ آئے تھے نظر

      بنا چکی ہیں اہم مقام
      آپ بتادیں کہ 'پشپا' کی وجہ سے رشمیکا بالی ووڈ کے چاہنے والوں میں بھی ایک مقبول چہرہ بن گئی ہیں۔ وہ جلد ہی سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ 'مشن منجو' سے بالی ووڈ میں ڈیبیو بھی کرنے جا رہی ہیں۔ سمانتھا روتھ پربھو نے 'فیملی مین 2' سے ملک بھر کے شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پوجا ہیگڑے اور تمنا بھاٹیہ بھی بالی ووڈ میں جانے پہچانے نام ہیں۔ اب دیکھتے ہیں سلمان خان کی 'نو انٹری 2' میں کون انٹری کرتا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: