உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ’کوئی میرے ساتھ نہیں کرنا چاہتا تھا کام‘،سیٹ پر شراب پینے کی افواہ پر سیف علی خان نے توڑی خاموشی

    سیف علی خان نے اپنے کرئیر کو لے کیے کئی انکشاف۔

    سیف علی خان نے اپنے کرئیر کو لے کیے کئی انکشاف۔

    Saif Ali Khan: سیف نے آگے کہا کہ ستی شوری کی فلم سے مجھے نکالا نہیں گیا تھا۔ ان کے ساتھ کانٹریکٹ ہی 6 مہینے کا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      Saif Ali Khan:بالی ووڈ نواب سیف علی خان کے فلمی سفر میں کافی مشکلیں آئی تھیں۔ ایکٹنگ صلاحیت کو نکھارنے سے لے کر اپنی امیج بہتر کرنے تک سیف نے کافی کام کیا ہے۔ بتادیں کہ سیف کی امیج پر کافی داغ لگے ہیں۔ سیف کا پروفیشنل رویہ ہمیشہ کٹہرے میں رہا ہے، جس کی وجہ سے ان کے ساتھ کوئی بھی کام نہیں کرنا چاہتا تھا۔ ان افواہوں نے سیف کے فلمی کرئیر کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔

      افواہوں نے نگل لیا سیف کا کرئیر
      سیف نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1993 میں کیا تھا۔ مئی کے مہینے میں ان کی دو فلمیں یش چوپڑا کی 'پرمپرہ' اور امیش مہرا کی 'عاشق آوارہ' ریلیز ہوئیں۔ سیف اس سے پہلے اپنا کریئر شروع کر سکتے تھے لیکن ان کے خلاف پھیلائی جانے والی افواہوں کی وجہ سے ایسا نہیں ہو سکا۔ سیف کے بارے میں کہا گیا کہ وہ کام کو لے کر سنجیدہ نہیں ہیں اور سیٹ پر ان کا رویہ اچھا نہیں ہے۔ کہا جاتا تھا کہ سیف سیٹ پر نشہ کرنے کے بعد آتے ہیں۔ اس وجہ سے انہیں پہلی دو فلموں سے نکالا بھی جاچکا تھا۔

      سیف نے ایک پورٹل کو دئیے گئے انٹرویو میں بتایا تھا کہ 1992 میں انہیں راہل راول کی فلم ’بے خودی‘ آفر ہوئی تھی۔ فلم میں کاجول سیف کی کواسٹار تھی۔ پھر اس کے بعد ایک افواہ پھیلی کہ میں فلم کو لے کر سنجیدہ نہیں ہوں۔ اس کے ساتھ کچھ اور افواہیں بھی پھیلی کہ میں سیٹ پر پی کر آتا ہوں اور سارا دن سوتا رہتا ہوں۔ یہ سب اب پرانے ہوچکے ہیں لیکن اس وقت ان افواہوں نے مجھے کافی پریشان کیا تھا۔

      آنے والے ایکٹرس کے سامنے میری امیج کو خراب کیا گیا: سیف
      سیف نے مزید بتایا کہ ان افواہوں نے آنے والے اداکاروں کے سامنے میرا امیج خراب کیا ہے۔ افواہوں کی وجہ سے انہیں فلموں کی پیشکش بند ہو گئی اور انہیں غیر ارادی طور پر نوکری سے نکال دیا گیا۔ بہت سے ڈائریکٹر ایسے تھے جو میرے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے تھے۔ سیف نے بتایا کہ پیسہ لگانے والے کو اگر پتہ چل جائے کہ لڑکا کام نہیں کرنا چاہتا تو وہ میرے ساتھ کیوں کام کریں گے۔ یہ کافی پریشان کرنے والا تھا۔ سیف کا مزید کہنا ہے کہ راہول نے مجھے فلم سے نکالا تھا، میں نے فلم نہیں چھوڑی تھی۔ راہول جی کی فلم میرے ہاتھ سے چلی جانا میرا ہی نقصان تھا۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Hina Khanنے جب بالی ووڈ پر کیا تھا طنز، بتایا-ٹی وی ایکٹرس کے ساتھ کیسا ہوتا ہے بھید بھاو

      یہ بھی پڑھیں:
      Malaika-Arjun:ملائیکہ اروڑہ اور اپنے بیچ عمر کے فرق کے سوال پر ارجن کپور نے دیا کرارا جواب

      پروجیکٹ سائن کیا لیکن فلم نہیں کی
      سیف نے آگے کہا کہ ستی شوری کی فلم سے مجھے نکالا نہیں گیا تھا۔ ان کے ساتھ کانٹریکٹ ہی 6 مہینے کا تھا۔ جس میں لکھا تھا کہ یہ فلم میں ڈائریکٹر آنند مہیندو اور پروڈیسر ستی شوری کے ساتھ کروں گا، لیکن جب تک وہ فلم فلور پر آتی اس سے پہلے ہی ڈائریکٹر نے بیک آوٹ کرلیا۔ ہر کوئی پھر الگ الگ کام کررہا تھا۔ وہاں سب کچھ ہورہا تھا سوائے فلم بنے کے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: