உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Zaalima Coca Cola Song Out: نورا فتیحی کے ڈانس نے مچائی کھلبلی، ریلیز ہوتے ہی ہوا ہٹ

    Zaalima Coca Cola Song Out: نورا فتیحی کے ڈانس نے مچائی کھلبلی، ریلیز ہوتے ہی ہوا ہٹ

    نورا فتیحی (Nora Fatehi) کا نیا گانا ’ظالمہ کوکا کولا پلا دے (Zalima Coca Cola)‘ کو شریا گھوشال نے گایا ہے۔ اس گانے کے الفاظ وایو نے لکھے ہیں اور گانے کو ٹی سیریز کے بینر تلے ریلیز کیا گیا ہے۔ اس گانے کو گنیش آچاریہ نے کوریو گراف کیا ہے۔

    • Share this:
      بالی ووڈ اداکارہ نورا فتیحی (Nora Fatehi) سپر اسٹار اجے دیوگن (Ajay Devgn) کی آنے والی فلم ’بھج: دی پرائیڈ آف انڈیا (Bhuj: The Pride Of India)‘ میں اہم کردار میں نظر آنے والی ہیں۔ نورا فتیحی کی ادائیں ان دنوں دلوں میں آگ لگانے کے لئے کافی ہیں۔ اوپر سے اگر ان کا ڈانس دیکھنے کو مل جائے تو مداحوں کی چاندی ہوجاتی ہے۔ حنا رحمٰن کا کردار نبھانے والی نورا فتیحی فلم میں زبردست ٹھمکے بھی لگانے والی ہیں۔ فلم کا موسٹ اویٹیڈ سانگ ’ظالمہ کوکا کولا (Zaalima Coca Cola)‘ کی ڈانس ویڈیو ریلیز ہوگئی ہے۔ گانے میں نورا فتیحی کے زبردست ٹھمکے دیکھ کر مداحوں میں اب فلم دیکھنے کے لئے کھلبلی مچ گئی ہے۔

      نورا فتیحی (Nora Fatehi) کا نیا گانا ’ظالمہ کوکا کولا پلا دے (Zalima Coca Cola)‘ کو شریا گھوشال نے گایا ہے۔ اس گانے کے الفاظ وایو نے لکھے ہیں اور گانے کو ٹی سیریز کے بینر تلے ریلیز کیا گیا ہے۔ اس گانے کو گنیش آچاریہ نے کوریو گراف کیا ہے۔



      ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نورا فتیحی نے نیلے رنگ کی شارٹ لسٹ اسکرٹ اور ٹاپ پہنا ہوا ہے۔ ساتھ ہی ہاتھوں میں چوڑیاں اور جویلر میں کافی خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔ اس گانے میں نورا فتیحی نے زبردست ڈانس کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

      حنا رحمٰن کا کردار نبھانے والی نورا فتیحی فلم میں زبردست ٹھمکے بھی لگانے والی ہیں۔
      حنا رحمٰن کا کردار نبھانے والی نورا فتیحی فلم میں زبردست ٹھمکے بھی لگانے والی ہیں۔


      اجے دیوگن کی فلم ’بھج: دی پرائیڈ آف انڈیا‘ یوم آزادی کے موقع پر ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ ’بھج: دی پرائیڈ آف انڈیا‘ او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈرزی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی۔ فلم میں اجے دیوگن کے علاوہ سوناکشی سنہا، سنجے دت، ایمی ورک، نورا فتیحی اور شرد کیلکر لیڈ رول میں ہوں گے۔ فلم کی کہانی سال 1971 ہندوستان - پاکستان جنگ پر ہندوستانی فضائیہ کی جانبازی پر مبنی ہے۔

      نورا فتیحی کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو وہ حال ہی میں ’چھوڑ دیں گے‘ گانے میں نظر آئی تھیں۔ اس سے پہلے نورا فتیحی ’ناچ میری رانی‘ گانے میں دکھائی دی تھیں، جس کو ان کے مداحوں نے کافی پسند کیا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: