عالیہ بھٹ کے ماں بننے پر نورا فتیحی نے کہی یہ بڑی بات؟ سن کر خوشی سے جھوم اٹھیں گی دادی نیتو کپور
عالیہ بھٹ کے ماں بننے پر نورا فتیحی نے کہی یہ بڑی بات؟ سن کر خوشی سے جھوم اٹھیں گی دادی نیتو کپور
رنبیر عالیہ نے ساتھ مل کر انسٹاگرام پر اپنی شہزادی کے آنے کا اعلان کیا تھا۔ اس سے پہلے رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور نے بھی میڈیا سے عالیہ اور بے بی گرل کے صحتمند ہونے کی اطلاع دی تھی۔
عالیہ بھٹ جب سے ماں بنی ہیں۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ کی بے بی گرل کی خبریں چھائی ہوئی ہیں۔ ربیر کپور اور عالیہ کے والدین بننے سے ان کے فینس بھی کافی خوش ہیں۔ فینس سے لے کر فلم انڈسٹری کے ستاروں نے بھی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کو خوب مبارکباد دی ہیں۔ اب عالیہ کے ماں بننے پر ڈانس دیوا نورا فتیحی کا ری ایکشن سامنے آیا ہے۔
نورا نے دی عالیہ کو مبارکباد نورا فتیحی ان دنوں جھلک دکھلاجا 10 کو جج کررہی ہیں۔ اس سے پہلے وہ ڈانس دیوانے شو کو بھی جج کرچکی ہیں۔ یہاں نورا عالیہ بھٹ کی ساس نیتو کپور کے ساتھ جج کی کرسی پر بیٹھی نظر آتی تھیں۔ اس شو کے دوران نیتو کپور کے ساتھ نورا کے کئی فنی اور ڈانس ویڈیو وائرل ہوئے تھے۔ فی الحال، نورا کو ایک ایونٹ کے دوران پیپرازی نے اسپاٹ کیا تھا۔ یہاں جب کیمرہ مین نے نورا سے عالیہ بھٹ کے ماں بننے کی خبر پر سوال پوچھا تو وہ خوشی سے کپل کو مبارکباد دیتی نظر آئی۔ نورا نے، عالیہ کے لیے بہت مبارکباد۔ کہہ کپور کپور خاندان کی بے بی گرل کے لیے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
عالیہ اور رنبیر بنے والدین نورا کے علاوہ سوشل میڈیا پر فینس عالیہ کو مبارکباد دیتے آرہے ہیں۔ کپل شرما، انوشکا شرما، دیپیکا پڈوکون سمیت بالی ووڈ کے ہر بڑے اسٹار نے کپور کپل کو پیرینٹ بننے پر خوب مبارکباد دی تھیں۔ بتادیں کہ 6 نومبر 2022 کو عالیہ نے بے بی کو جنم دیا تھا۔ بیٹی کو پہلی بار گود لیتے ہوئے رنبیر کپور کافی جذباتی ہوگئے تھے۔
رنبیر عالیہ نے ساتھ مل کر انسٹاگرام پر اپنی شہزادی کے آنے کا اعلان کیا تھا۔ اس سے پہلے رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور نے بھی میڈیا سے عالیہ اور بے بی گرل کے صحتمند ہونے کی اطلاع دی تھی۔ پوتی کے آنے پر دادی نیتو کپور بھی بے حد خوش نظر آئیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔