اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جب نورا فتیحی کا کواسٹار کے ساتھ ہوا تھا خطرناک جھگڑا، ایکٹریس کے کھینچے بال اور مارا چانٹا، وجہ جان چونک جائیں گے

    جب نورا فتیحی کا کواسٹار کے ساتھ ہوا تھا خطرناک جھگڑا، ایکٹریس کے کھینچے بال اور مارا چانٹا، وجہ جان چونک جائیں گے

    جب نورا فتیحی کا کواسٹار کے ساتھ ہوا تھا خطرناک جھگڑا، ایکٹریس کے کھینچے بال اور مارا چانٹا، وجہ جان چونک جائیں گے

    نورا کی یہ کہانی سن کر وہاں موجود سبھی لوگ حیران رہ گئے تھے۔ ستارے جب بھی کپل شرما شو میں آتے ہیں، تو ان سے جڑا کوئی نہ کوئی راز ضرور سامنے آتا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      کپل شرما کے شو میں بڑے بڑے ستارے اپنی فلم کو پروموٹ کرنے پہنچتے ہیں۔ کچھ وقت پہلے آیوشمان کھرانہ، جئے دیپ اہلوات بھی اپنی فلم ’این ایکشن ہیرو‘ کو پروموٹ کرنے کپل کے شو میں پہنچے تھے۔ اس ایپی سوڈ میں نورا فتیحی بھی نظر آئی تھیں۔ شو کے دوران نورا نے ایک ایسا انکشاف کیا تھا، جسے جان کر ہر کوئی حیران رہ گیا تھا۔ نورا نے بتایا تھا کہ ایک مرتبہ ان کا سیٹ پر بری طرح جھگڑا ہوگیا تھا۔ نورا نے اپنے گزشتہ کل کے قصوں مین سے ایک واقعہ کا انکشاف کیا تھا۔

      کو اسٹار نے نورا کو مارا تھا تھپڑ
      نورا نے شو میں بتایا کہ ایک بار ان کا ان کے کواسٹار سے بری طرح جھگڑا ہوگیا تھا۔ اس جھگڑے میں بات مارپیٹ تک پہنچ گئی تھی۔ نورا نے کہا تھا، ایک مرتبہ بنگلہ دیش میں شوٹنگ کررہی تھی، وہاں ایک کو اسٹار نے میرے ساتھ بدتمیزی کی۔ اس کے بعد مجھے غصہ آگیا۔ میں نے غصے میں اسے تھپڑ مار دیا۔ میرے مارنے کے بعد بدلے میں اس نے بھی مجھے تھپڑ مارا۔ میں نے پھر اسے چانٹا مارا۔ اس کے بعد اس نے میرے بال کھینچ دئیے۔ اتنا سب ہونے کے بعد ہارا بہت بڑا جھگڑا ہوگیا۔ نورا نے بتایا کہ جھگڑا اتنا بڑھ گیا تھا کہ اسے روکنے کے لیے خود ڈائریکٹر کو بیچ میں آنا پڑا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں:


      یہ بھی پڑھیں:

      بالی ووڈ کی نمبر ون ڈانسر ہیں نورا
      نورا کی یہ کہانی سن کر وہاں موجود سبھی لوگ حیران رہ گئے تھے۔ ستارے جب بھی کپل شرما شو میں آتے ہیں، تو ان سے جڑا کوئی نہ کوئی راز ضرور سامنے آتا ہے۔ وہ شو پر آکر اپنے مزیدار قصے شیئر کرتے ہیں جسے شائقین بھی بہت مزے لے کر سننا پسند کرتے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: