’ہونٹوں پر بس تیرا نام ہے۔۔۔‘گانے پر نورا اور ٹیرنس کے ڈانس نے لگائی آگ، قاتلانہ اداوں سے فینس ہوئے مدہوش
’ہونٹوں پر بس تیرا نام ہے۔۔۔‘گانے پر نورا اور ٹیرنس کے ڈانس نے لگائی آگ، قاتلانہ اداوں سے فینس ہوئے مدہوش
نورا فتیحی کے لُک کی بات کریں تو اداکارہ نے اس ڈانس پرفارمنس میں برائٹ یلو کلر کا بیک سلٹ گاون پہنا ہوا ہے۔ کھلے بالوں کے ساتھ تھوڑا میک اپ کیے ہوئے نورا نے اپنے لُک کو پورا کیا ہے۔
نورا فتیحی جھلک دکھلاجا میں جج کا رول نبھا رہی ہیں۔ آنے والے ایپی سوڈ کی ایک کلپ شیئر کرتے ہوئے نورا فتیحی اور ٹیرنس لوئس کی ڈانس پرفارمنس کی چھوٹی سی جھلک دکھائی گئی ہے۔ نورا آنے والے ایپی سوڈ میں ٹیرنس کے ساتھ ایک 90 کی دہائی کے ہٹ گانے پر زبردست ڈانس کرتی نظر آئیں گی۔
یہ اسپیشل پرفارمنس دیکھ کر یقینا آپ کے بھی پسینے چھوٹ جائیں گے۔ نورا فتیحی اور ٹیرنس کو اس طرح ڈانس کرتے دیکھ کر مادھوری ڈکشت بھی خود کو سیٹی بجانے سے روک ن ہیں پائی۔ نوے کی دہائی کی اسپیشل تھیم میں نورا کا لُک تو کافی اسٹائلش نظر آیا ساتھ ہی ان کی پرفارمنس بھی زبردست انرجی بھری تھی۔
نورا اور ٹیرنس نے اس تھیم میں کاجول اور سیف علی خان کی سوپر ہٹ فلم ’یہ دل لگی‘ کے رومانٹک گانے ’ہونٹوں پر بس‘ پر سیزلنگ پرفامنس کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’نورا اور ٹیرنس کے اس میجیکل پرفارمنس سے آپ بھی ہوجائیں گے ہپنوٹائز۔۔۔ دیکھیں جھلک دکھلاجا، ہر ہفتہ اور اتوار رات 8:00 بجے۔‘
نورا فتیحی کے لُک کی بات کریں تو اداکارہ نے اس ڈانس پرفارمنس میں برائٹ یلو کلر کا بیک سلٹ گاون پہنا ہوا ہے۔ کھلے بالوں کے ساتھ تھوڑا میک اپ کیے ہوئے نورا نے اپنے لُک کو پورا کیا ہے۔ تو وہیں ٹیرنس سیکوئنس بلیزر سیٹ پہلے نظر آرہے ہیں۔ اس پرومو کو ابھی تک اڑتیس ہزار لوگوں نے لائیکس کیا ہے جب کہ دو سو سے زیادہ اس پر کمنٹس آچکے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔