ان اداکاراؤں نے چھئیاں چھئیاں گانے کو ٹھکرادیا تھا، بعد میں اسی گانے سے راتوں رات اسٹار بنی تھیں Malaikaاروڑہ
چھئیاں چھئیاں گانے کو لے کر فرح خان نے کھولے اہم راز۔
فرح خان نے بتایا تھا کہ اس گانے کی شوٹنگ کے لیے انہیں کتنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ فرح نے کہا، 'ہمیں ریلوے اسٹیشن پر اس گانے کی شوٹنگ کی اجازت نہیں ملی۔ تو ہم نے اسے ٹرین پر شوٹ کیا۔
آپ کو فلم ’دل سے‘ میں شاہ رخ اور ملائکہ اروڑہ پر فلمایا گیا گانا چھئیاں چھئیاں یاد ہوگا۔ یہ ایک ایسا گانا ہے جس کی دھن آج بھی ہر پارٹی میں سنائی دیتی ہے۔ اس گانے پر پرفارم کرنے کے بعد ملائکہ کو ڈانسنگ ڈیوا کہا گیا۔ تاہم شاید ہی کسی کو معلوم ہو گا کہ اداکارہ اس گانے کی پہلی پسند نہیں تھیں۔
دراصل اس سوپرہٹ گانے کی کوریوگرافی بالی ووڈ کی مشہور کوریوگرافر اور فلم میکر فرح خان نے کی تھی، جنہوں نے ایک گفتگو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ سب سے پہلے چھئیاں چھئیاں دیگر اداکاراؤں کو پیش کی گئی تھیں۔ جی ہاں، فرح نے بتایا کہ شاہ رخ اور ملائکہ اروڑہ کے اس آئیکونک گانے کے لیے سب سے پہلے اداکارہ روینہ ٹنڈن اور شلپا شیٹی سے رابطہ کیا گیا تھا۔ جب شلپا اور روینہ دونوں نے یہ گانا کرنے سے انکار کر دیا تو آخر کار یہ گانا ملائکہ اروڑہ کی جھولی میں آ گیا، جس نے انہیں انڈسٹری میں ایک نئی پہچان دی۔ اس گانے نے ملائیکہ اروڑا کو راتوں رات اسٹار بنا دیا۔ وہ ایک عظیم ڈانسر کے طور پر پہچانی جانی لگی۔
ریلوے اسٹیشن میں شوٹ کرنے کی نہیں ملی تھی اجازت
فرح خان نے بتایا تھا کہ اس گانے کی شوٹنگ کے لیے انہیں کتنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ فرح نے کہا، 'ہمیں ریلوے اسٹیشن پر اس گانے کی شوٹنگ کی اجازت نہیں ملی۔ تو ہم نے اسے ٹرین پر شوٹ کیا۔ ہم نے اسے چار دن میں شوٹ کیا اور ایک بھی شخص نیچے نہیں گرا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔