ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

فلم پدماوتی تنازع : راجپوت برادری کے احتجاج کے بعد اب برطانیہ میں بھی فلم کی ریلیز پر از سر نو غور

احتجاجی مظاہرے کی وجہ سے یکم دسمبر کو سینما گھروں میں نہ آنے والی فلم پدماوتی کو طے تاریخ یکم دسمبر کو برطانیہ میں دکھائے جانے کے فیصلے پر پھر سے غور کیا جارہا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 26, 2017 07:41 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
فلم پدماوتی تنازع : راجپوت برادری کے احتجاج کے بعد اب برطانیہ میں بھی فلم کی ریلیز پر از سر نو غور
علامتی تصویر

نئی دہلی : احتجاجی مظاہرے کی وجہ سے یکم دسمبر کو سینما گھروں میں نہ آنے والی فلم پدماوتی کو طے تاریخ یکم دسمبر کو برطانیہ میں دکھائے جانے کے فیصلے پر پھر سے غور کیا جارہا ہے۔روزنامہ ’گارڈین‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق اس فلم کو ریلیز کرنے کےلئے برطانیہ براڈکاسٹنگ فلم کارپوریشن (بی بی ایف سی) سے ملی ہری جھنڈی کا وہاں کے راجپوت سماج کے احتجاج کی وجہ سے اس فلم کی ڈسٹریبیوٹر کمپنی’ پیراماؤنٹ پِکچرس‘پدماوتی کو ریلیز کئے جانے کے فیصلے کا جائزہ لے رہی ہے۔

برطانیہ کے راجپوت سماج نے’ پدماوتی‘ کو سنیما گھروں میں دکھائے جانے کے بی بی ایف سی کے فیصلے کی زوردار مخالفت کی ہے۔اس سماج نے کہا ہے کہ اگر اس فلم کو ریلیز کیا جاتا ہے تو پرامن مارچ کرکے اس کا احتجاج کیا جائےگا۔ہندوستان میں کرنی سینا کے احتجاج کی وجہ سے پدماوتی کو ایک یکم دسمبر کو ریلیزنہیں کیا جارہا ہے۔ڈسٹریبیوٹر نے اس کےلئے دوسری تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا ہے۔

First published: Nov 26, 2017 07:41 PM IST