ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ نصرت بھروچا (Nushrat Bharucha) کے مداحوں کے لئے ایک پریشان کردینے والی خبر سامنے آئی ہے۔ بلڈ پریشر (بی پی) کی پریشانی کے سبب اداکارہ کو فلم کے سیٹ پر ہی (Nushrat Bharucha Health) بے ہوش ہوگئیں، جس کے بعد انہیں سیدھے اسپتال لے جایا گیا۔ نصرت بھروچا ان دنوں لو رنجن کی فلم میں کام کر رہی ہیں۔ جہاں، ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔ اداکارہ کو اسپتال لے جانے کے بعد ڈاکٹروں نے ان کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ بلڈ پریشر (Nushrat Bharucha Blood Pressure) کا کم ہونا بتایا۔ ڈاکٹروں نے نصرت بھروچا کو کم از کم 15 دن کے لئے کام سے بریک لینے اور آرام کرنے (بیڈ ریسٹ) کا مشورہ دیا ہے۔
نصرت بھروچا ان دنوں ممبئی کے ایک اسٹوڈیو میں شوٹنگ کر رہی تھیں اور 24-23 دنوں کی شوٹنگ پوری کر چکی ہیں، لیکن اب جب ان کی حالت ٹھیک نہیں ہے تو فلم کی شوٹنگ رکی ہوئی ہے۔ قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ اداکارہ کے ٹھیک ہونے کے بعد شوٹنگ دوبارہ شروع ہوگی۔ فی الحال ڈاکٹروں نے انہیں بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ہے، جس کے سبب انہوں نے کام سے بریک لیا ہے۔ نصرت بھروچا کی حالت اتنی خراب ہوگئی تھی کہ وہ ٹھیک سے کھڑی بھی نہیں ہو پا رہی تھیں۔

نصرت بھروچا ان دنوں لو رنجن کی فلم میں کام کر رہی ہیں۔ جہاں، ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔
ای ٹائمس کے ساتھ بات چیت میں نصرت بھروچا نے اپنی طبیعت کے بارے میں بتایا اور کہا- ’ڈاکٹروں نے بتایا کہ یہ ایک ورٹیگو اٹیک تھا، جس کی وجہ زیادہ کشیدگی ہوسکتی ہے۔ زیادہ تناو کے سبب چکر آگیا۔ کورونا وبا نے لوگوں پر فزیکل ہی نیں جذباتی طور پر بھی لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ میں نے سوچا تھا کہ ایک دو دن میں ٹھیک ہو جاوں گی، لیکن میری طبیعت زیادہ ہی خراب ہوگئی‘۔

نصرت بھروچا حال ہی میں ’عجیب داستان‘ میں نظر آئی تھیں اور اب ان کے پاس ’رام سیتو‘ ہے، جس میں وہ اکشے کمار کے ساتھ نظر آئیں گی۔
نصرت بھروچا نے کہا کہ میں نے سیٹ پر اس کی اطلاع دی، جس کے بعد مجھے ہندوجا اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جب تک میں وہاں پہنچی، میری حالت مزید خراب ہوگئی۔ بلڈ پریشر کافی گرگیا۔ جب میں اسپتال پہنچی تو میرا بلڈ پریشر 65/55 پہنچ گیا۔ میرے والدین بھی اسپتال پہنچ چکے تھے۔ 7-6 دن کافی خراب تھے۔ مجھے اسپتال سے 6 دنوں بعد چھٹی ملی۔ ڈاکٹروں نے ابھی مجھے 15 دن آرام کا مشورہ دیا ہے۔
ورک فرنٹ کی بات کریں تو نصرت بھروچا حال ہی میں ’عجیب داستان‘ میں نظر آئی تھیں اور اب ان کے پاس ’رام سیتو‘ ہے، جس میں وہ اکشے کمار کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ وہ ’ہڑدنگ‘ اور ’چھوری‘ جیسی فلموں کے ذریعہ ناظرین کے درمیان دھمال مچانے کو تیار ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔