உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Nushrratt Bharuccha On Marriage:نصرت بھروچہ کی چاہت۔۔۔اپنے پارٹنر میں چاہتی ہیں یہ خوبیاں

    پیار کو لے کر نصرت بھروچہ کی یہ ہے رائے۔

    پیار کو لے کر نصرت بھروچہ کی یہ ہے رائے۔

    Nushrratt Bharuccha On Marriage: نصرت کا کہنا ہے کہ انہیں یہ نہیں پتہ کہ انہیں ان کا پیار عمر کے کس پڑاو میں ملے گا۔ ہوسکتا ہے کہ کوئی آج انہیں اچھا لگے، لیکن یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ شائد اس سے پہلے کبھی ملی ہوتی تو وہ انہیں نہ اچھا لگتا۔

    • Share this:
      Nushrratt Bharuccha On Marriage:ایک میٹھی سی مسکراہٹ اور دلکش ادائیں، تیر نظر جو آپ کو زخمی کر سکتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی انداز بالی ووڈ اداکارہ نصرت بھروچہ(Nushrratt Bharuccha) کا ہے۔ نصرت کا کہنا ہے کہ محبت ایک خوبصورت احساس ہے، جسے چند لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ یہ ایک ایسا انوکھا احساس ہے جو محبت سے شروع ہوتا ہے اور شادی پر ختم ہوتا ہے۔ نصرت کا کہنا ہے کہ زندگی میں ایک بار شادی کر کے دیکھ ہی لینا چاہیے۔ شادی کے اس انجانے احساس کو پرکھنا ضرور چاہیے۔ ایک انٹرویو میں نصرت بھروچا نے بتایا کہ ان کے لیے محبت اور شادی کا کیا مطلب ہے۔

      کیسے پارٹنرکی ہے خواہش؟
      نصرت بھروچہ نے کہا کہ انہوں نے اپنے جیون ساتھی کے بارے میں کبھی کوئی مفروضہ اپنے ذہن میں نہیں بنایا کیونکہ وہ محسوس کرتی ہیں کہ زندگی کے ہر مرحلے میں جس وقت آپ ان سے ملیں گے، اس وقت معنی رکھتی ہے ان کی عمر۔ کیونکہ چیزیں عمر کے مطابق بدلتی ہیں۔ اسی لیے انہوں نے اپنے جیون ساتھی کے بارے میں کوئی فہرست نہیں بنائی کہ وہ اس لڑکے سے کیسے شادی کرے گی اور کس لڑکے سے دور رہنا چاہے گی۔ وہ صرف اتنا جانتی ہیں کہ محبت اور شادی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، یہ دلوں کا معاملہ ہے۔

      دل کی بات
      پیار ہمیشہ دل سے جڑا ہوا ایک پیارا احساس ہے۔ جسے صرف دل ہی سمجھ سکتا ہے۔ نصرت کا کہنا ہے کہ وہ نہیں جانتی کہ وہ اسے کب پسند کرتی ہیں، لیکن ہاں، صرف ان کا دل جانتا ہے کہ کب انہیں اچھا لگ سکتا ہے۔ کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ کوئی آپ کو تب ہی اچھا محسوس لگ سکتا ہے جب آپ کا دل اس شخص کے لیے کچھ خاص محسوس کرے۔



      عمر کے حساب سے احساس
      ہر انسان ایک جیسا نہیں ہوتا ہے۔ جو پیار کا احساس آپ کو 16 سال کی عمر میں ہوتا ہے وہ 20 سال کی عمر تک آتے آتے بدل جاتا ہے۔ جب 25 سال کی عمر آتی ہے تو پہلے جیسا کوئی احساس نہیں رہتا ہے۔ عمر کے ہر دور میں پیار کا مطلب بدل جاتا ہے۔ ہر انسان کی لائف میں عمر کے حساب سے ان کی عادتیں، ضرورتیں اور تو اور ان کا نیچر بھی بدل جاتا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Swara Bhaskar:بُلی بائی کیس میں ملزمین کو ضمانت ملنے پر بھڑک گئیں سورا بھاسکر

      یہ بھی پڑھیں:
      Sara Ali Khan:اس کیری بیگ کی وجہ سے بری طرح ٹرول ہورہی ہیں سارہ علی خان

      کب ملے گا نصرت کو اُن کا پیار
      نصرت کا کہنا ہے کہ انہیں یہ نہیں پتہ کہ انہیں ان کا پیار عمر کے کس پڑاو میں ملے گا۔ ہوسکتا ہے کہ کوئی آج انہیں اچھا لگے، لیکن یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ شائد اس سے پہلے کبھی ملی ہوتی تو وہ انہیں نہ اچھا لگتا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: