உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نصرت جہاں اور نکھل جین کی شادی کو کولکاتا کی عدالت نے قانونی طور پر بتایا غلط

    نصرت جہاں اور نکھل جین کی شادی کو کولکاتا کی ایک عدالت نے غیر قانونی قرار دیا۔

    نصرت جہاں اور نکھل جین کی شادی کو کولکاتا کی ایک عدالت نے غیر قانونی قرار دیا۔

    نصرت جہاں (Nusrat Jahan) گزشتہ کافی وقت سے سرخیوں میں ہیں۔ نکھل جین (Nikhil Jain) سے پہلے شادی اور پھر ماں بننے کی خبروں کے بعد نکھل جین سے شادی توڑنے اور پھر اداکار یش داس گپتا (Yash Dasgupta) کے ساتھ افیئر کی خبروں سے متعلق نصرت جہاں لمبے وقت سے سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔ اب نصرت جہاں اور نکھل جین کی شادی کو کولکاتا کی ایک عدالت نے غیر قانونی قرار دیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ اور بنگالی اداکارہ نصرت جہاں (Nusrat Jahan) اور نکھل جین (Nikhil Jain) کی شادی کو کولکاتا کے ایک کورٹ نے غیر قانونی قرار دیا ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، کولکاتا میں ایک عدالت کے ضوابط کے مطابق، نصرت جہاں اور نکھل جین کی شادی قانونی طور پر درست نہیں ہے۔ اس سے پہلے نصرت جہاں نے اسی سال ایک بیان دے کر لوگوں کو حیران کردیا تھا کہ نکھل جین سے ان کی شادی ہندوستانی قانون کے تحت درست نہیں ہے۔

      کافی دنوں سے سرخیوں میں ہیں نصرت جہاں 

      نصرت جہاں (Nusrat Jahan)  گزشتہ کافی وقت سے سرخیوں میں ہیں۔ نکھل جین (Nikhil Jain) سے پہلے شادی اور پھر ماں بننے کی خبروں کے بعد نکھل جین سے شادی توڑنے اور پھر اداکار یش داس گپتا (Yash Dasgupta) کے ساتھ افیئر کی خبروں کو لے کر نصرت جہاں لمبے وقت سے سرخیوں میں بنی ہیں۔

      Nusrat Jahan, Nikhil Jain
      Twitter Printshot


      نصرت جہاں اگست میں بنی ہیں ماں

      اگست میں نصرت جہاں نے ایک بیٹے کو جنم دیا، جس کو یش داس گپتا نے والد کا نام دیا۔ اس خبر کے بعد نصرت جہاں کی سندور لگی تصاویر بھی سوشل میڈیا (Social Media) پر خوب وائرل ہوئیں، جس کے بعد لوگوں نے یش داس گپتا کے ساتھ ان کی شادی کو لے کر سوال کرنا شروع کر دیا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      نصرت جہاں نے نکھل جین سے شادی تنازعہ پر توڑی خاموشی، کہا- مجھے غلط طریقے سے پیش کیا گیا


      حال ہی میں شادی تنازعہ پر خاموشی توڑتے ہوئے نصرت جہاں نے کہا تھا کہ انہوں نے میری شادی کے لئے ادائیگی نہیں کی۔ انہوں نے ہوٹل کے بلوں کی ادائیگی نہیں کی۔ مجھے ان سے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے، میں ایماندار ہوں۔ اداکارہ نے یہ بھی کہا تھا کہ مجھے غلط طریقے سے دنیا کے سامنے پیش کیا گیا تھا، لیکن اب میں نے سب کچھ واضح کر دیا ہے۔ وہیں بھلے ہی باضابطہ طور پر یش داس گپتا اور نصرت جہاں نے شادی کا اعلان نہ کیا ہو، لیکن اس جوڑے کو دیکھ کر یہ کہنا غلط بھی نہیں ہوگا کہ ان کی کیمسٹری کمال کی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: