اداکارہ اور رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں (Nusrat Jahan) حال ہی میں ماں بنی ہیں۔ پہلے نکھل جین سے پیار، پھر شادی اور پھر طلاق سے متعلق وہ خبروں میں چھائی رہیں۔ دونوں کے درمیان درار تب آئی، جب یہ بحث شروع ہوئی کہ وہ بنگالہ اداکار یش داس گپتا (Yash Dasgupta) کے ساتھ ریلیشن شپ میں ہیں۔ 10 اکتوبر کو یش داس گپتا کا یوم پیدائش تھا۔ اس موقع پر نصرت جہاں نے سوشل میڈیا پر اداکار کے سیلیبریشن کی کچھ تصاویر شیئر کی، جسے دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ دونوں نے شادی کرلی ہے اور شوہر - بیوی کے رشتے میں بندھ چکے ہیں۔
نصرت جہاں (Nusrat Jahan) نے حالانکہ کچھ دن پہلے اپنے بیٹے کے والد کے نام کا انکشاف کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ تھا کہ ان کے بیٹے کے والد کوئی اور نہیں بلکہ یش داس گپتا (Yash Dasgupta) ہیں، لیکن تب تک لوگ سمجھ بیٹھے تھے کہ دونوں نے شادی نہیں کی ہے، لیکن یش داس گپتا کے برتھ ڈے سلیبریشن کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جس کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین یہ اندازہ لگا رہے ہیں کہ دونوں نے اب شادی کرلی ہے۔
نصرت جہاں نے جو تصویر شیئر کی ہے، وہ ایک کیک کی ہے، جس پر Husband اور Father لکھا ہے۔ اس تصویر کو دیکھ کر لوگوں کے دل میں یہ سوال پیدا ہو رہا ہے کہ کیا سچ میں انہوں نے شادی کرلی ہے؟

یہ کیک لوگوں کے دل میں سوال پیدا کر رہا ہے۔
انہوں نے یش داس گپتا کے ساتھ بھی ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔ دونوں ڈائننگ ٹیبل پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ دیر رات نصرت جہاں نے یش داس گپتا کو برتھ ڈے پارٹی دے کر یوم پیدائش کی مبارکباد دی۔ تصویر کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا- ’ہیپی برتھ ڈے‘۔ آگے انہوں نے دل کا ایموٹیکان بنایا۔

نصرت جہاں، یش داس گپتا کے ساتھ۔
حالانکہ دونوں نے ابھی اپنی شادی کو لے کر کوئی انکشاف نہیں کیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ نصرت جہاں نے 26 اگست کو بیٹے ایشان کو جنم دیا تھا۔ وہیں نصرت جہاں اور نکھل جین کی شادی 2019 میں ترکی میں ہوئی تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔