ممبئی: ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ اور بنگلالی فلموں کی اداکارہ نصرت جہاں (Nusrat Jahan) حال ہی میں ماں بنی ہیں۔ جمعرات کی دوپہر یعنی 26 اگست کو نصرت جہاں نے اپنے پہلے بیٹے کو جنم دیا۔ حال ہی میں نصرت جہاں کے فین پیج سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں اداکارہ اپنے بچے اور بوائے فرینڈ اداکار یش داس گپتا (Yash Das Gupta) کے ساتھ اسپتال سے باہر آتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ خبر ہے کہ نصرت جہاں کو اسپتال سے چھٹی مل گئی ہے۔
وائرل ہو رہے ویڈیو میں غور کرنے والی بات یہ تھی کہ نصرت جہاں (Nusrat Jahan Viral Video) کے بیٹے کو ان کے بوائے فرینڈ یش داس گپتا اپنے گود میں لئے ہوئے نظر آئے۔ ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ نصرت جہاں اسپتال سے نکل کر سیدھا گاڑی میں بیٹھ جاتی ہیں۔ اس دوران نصرت جہاں اور یش داس گپتا دونوں ہی کیمرے کی نظر سے اپنے آپ کو بچاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ نصرت جہان کے چاروں طرف گارڈ موجود ہوتے ہیں۔ اداکارہ نے اپنے بیٹے کا نام ایشان (Yishaan) رکھا ہے۔ یہاں دیکھیں ویڈیو۔
نصرت جہاں کو بدھ کی شام کولکاتا کے پارک اسٹریٹک ے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہوں نے جمعرات کو دوپہر تقریباً 12:20 بجے اپنے بیٹے کو جنم دیا۔ جمعرات کو اس دوران اداکارہ کے دوست یش داس گپتا بھی اسپتال میں موجود رہے۔ وہیں، نصرت جہاں سے الگ ہوچکے نکھل جین (Nikhil Jain) نے بھی اداکارہ اور نوزائیدہ بچے کو مبارکباد دیں۔ نکھل جین نے کہا، ‘ہمارے درمیان آپسی اختلاف ہوسکتے ہیں، پھر بھی میں نوزائیدہ بچے اور اس کی ماں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ میں بچے کے روشن مستقبل کے لئے دعا کرتا ہوں‘۔
واضح رہے کہ نصرت جہاں لمبے وقت سے اپنی ذاتی زندگی اور پریگننسی کو لے کر سرخیوں میں رہیں۔ وہ اپنے شوہر نکھل جین سے کافی وقت سے الگ رہ رہی ہیں۔ نکھل جین سے الگ ہونے کے ساتھ ہی نصرت جہاں کو لے کر ایک اور بحث ہے۔ ان کے اور یش داس گپتا کے درمیان ریلیشن شپ کی بھی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔