ممبئی: ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ اور بنگالی فلموں کی اداکارہ نصرت جہاں (Nusrat Jahan) نے ایک بچے کو جنم دیا ہے۔ جمعرات دوپہر کو نصرت جہاں نے اپنے پہلے بیٹے کو جنم دیا۔ فی الحال نصرت جہاں اور ان کا بچہ (Nusrat Jahan Baby) دونوں صحتمند ہیں اور ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔ اس درمیان اداکارہ کے بیٹے کے نام کا بھی انکشاف ہوگیا ہے۔ نصرت جہاں نے اپنے بیٹے کا نام ایشان (Yishaan) رکھا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق، آج انہیں اسپتال سے چھٹی بھی مل سکتی ہے۔ یعنی، اب نصرف جہاں اپنے بچے کے ساتھ گھر جاسکتی ہیں۔

نصرت جہاں نے جمعرات کو اپنے بیٹے کو جنم دیا۔ جمعرات کو اس دوران اداکارہ کے دوست یش داس گپتا بھی اسپتال میں موجود رہے۔
نصرت جہاں کو بدھ کی شام کولکاتا کے پارک اسٹریٹ کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہوں نے جمعرات کی دوپہر تقریباً 12:20 بجے اپنے بیٹے کو جنم دیا۔ جمعرات کو اس دوران اداکارہ کے دوست یش داس گپتا بھی اسپتال میں موجود رہے۔ وہیں، نصرت جہاں سے الگ ہوچکے نکھل جین (Nikhil Jain) نے بھی اداکارہ اور نوزائیداہ بچے کو مبارکباد پیش کی۔ نکھل جین نے کہا، ’ہمارے درمیان آپسی اختلاف ہوسکتے ہیں، پھر بھی میں نوزائیدہ بچے اور اس کی ماں کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ میں بچے کے روشن مستقبل کے لئے دعا کرتا ہوں‘۔

نصرت جہاں سے الگ ہوچکے نکھل جین (Nikhil Jain) نے بھی اداکارہ اور نوزائیداہ بچے کو مبارکباد پیش کی۔
واضح رہے کہ نصرت جہاں لمبے وقت سے اپنی ذاتی زندگی اور پریگننسی کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ وہ اپنے شوہر نکھل جین سے کافی وقت سے الگ رہ رہی ہیں۔ نکھل جین کے ساتھ علیحدگی کے ساتھ ہی نصرت جہاں کو لے کر ایک اور بحث ہے۔ ان کے اور یش داس گپتا کے درمیان ریلیشن شپ کی بھی قیاس آرائی کی جارہی ہے۔
نصرت جہاں نے جون 2019 میں بزنس مین نکھل جین سے ترکی میں شادی کی تھی۔ اس ڈیسٹینیشن ویڈنگ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں، لیکن ایک سال پورا ہونے کے پہلے ہی دونوں کے تعلقات خراب ہوگئے اور دونوں الگ الگ رہنے لگے۔ اس کے بعد نصرت جہاں نے بیان جاری کرکے اپنی ہی ترکی کی شادی کو ’غیر قانونی‘ اعلان کردیا۔ ساتھ ہی اداکارہ نے یہ بھی بتایا تھا کہ وہ حاملہ ہیں اور نکھل جین سے الگ رہ رہی ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔