ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ہندوستانی حکومت کے ٹک ٹاک پرپابندی کےفیصلے پر بولیں نصرت جہاں- ان کا کیا جو بے روزگار ہوں گے

ہندوستانی حکومت کے ٹک ٹاک (TikTok) پر پابندی کے فیصلے پر ترنمول کانگریس رکن پارلیمنٹ اور بنگالی سنیما کی مشہور اداکارہ نصرت جہاں (Nusrat Jahan) نے کچھ ایسا کہہ دیا ہے، جس سے ان کی تنقید شروع ہوگئی ہے۔

  • Share this:
ہندوستانی حکومت کے ٹک ٹاک پرپابندی کےفیصلے پر بولیں نصرت جہاں- ان کا کیا جو بے روزگار ہوں گے
ہندوستانی حکومت کے ٹک ٹاک پرپابندی کےفیصلے پر بولیں نصرت جہاں- ان کا کیا جو بے روزگار ہوں گے

ممبئی: ہندوستان - چین سرحدی تنازعہ کے درمیان ہندوستان حکومت نے ڈاٹا سیکورٹی کا حوالہ دیتے ہوئے چین کو بڑا جھٹکا دیا ہے اور 59 چینی ایپس (TikTok Ban in India) پر پابندی لگا دی۔ پابندی عائد کئے جانے والے ایپس میں ٹک ٹاک، اسنیپ چیٹ اور ہیلو جیسے کئی مشہور ایپ بھی شامل ہیں۔ ہندوستانی حکومت کے اس فیصلے کی جہاں ہر طرف تعریف ہورہی ہے تو وہیں ترنموک کانگریس کی رکن پارلیمنٹ اور بنگالی سنیما کی مشہور اداکارہ نصرت جہاں (Nusrat Jahan) نے کچھ ایسا کہہ دیا ہے، جس سے ان کی تنقید شروع ہوگئی ہے۔ نصرت جہاں کولکاتا (Kolkata) کے اسکان کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب میں پہنچی تھیں، جہاں انہوں نے ٹک ٹاک پابندی (TikTok Ban) پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔


نصرت جہاں نے ہندوستانی حکومت کے ٹک ٹاک پابندی کے فیصلے کو ’جلد بازی میں لیا فیصلہ’ (impulsive decision)’ بتایا ہے۔ انہوں نے کہا ’ٹک ٹاک میرے لئے دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی طرح ہے۔ میرا سوال ہے کہ اچانک یہ فیصلہ لینے سے کیا ہوگا۔ صرف ایپ بند کرنے سے کیا ہوگا’۔ یہی نہیں اداکارہ نصرت جہاں نے ایپ پر پابندی کرنے کا موازنہ نوٹ بندی سے کی اور کہا کہ حکومت کے اس فیصلے کے بعد کئی لوگوں کی نوکری چلی جائے گی۔




نصرت جہاں نے کہا، ’حکومت کے اس فیصلے کے بعد کئی لوگوں کو اپنی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑ جائے گا۔ ان کا کیا ہوگا۔ ملک کے تحفظ کے مفاد کے لئے میں حکومت کے ساتھ ہوں، لیکن فوج کے لئے استعمال کئے جارہے بلیٹ پروف جیکٹ چین سے آتے ہیں۔ سوکر اٹھ کر نوٹ بند کردیا۔ اچانک ایپ بند کردیا۔ اس سے کیا ہوگا، اس کا جواب کون دے گا۔ ہمیں ابھی انفلیشن نہیں چاہئے۔ واضح رہے کہ نصرت جہاں بھی ٹک ٹاک پر کافی سرگرم تھیں۔ وہ ٹک ٹاک پر آئے دن اپنے ویڈیوز پوسٹ کرتی تھیں اور بڑی تعداد میں ان کے فالورس بھی تھے۔
First published: Jul 01, 2020 06:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading