اپنا ضلع منتخب کریں۔

    لو جہاد پر پھر بولیں نصرت جہاں، کہا- مذہب کو سیاست کا ہتھیار نہ بنائیں، بی جے پی کو بتاچکی ہیں زہر

    لو جہاد پر پھر بولیں نصرت جہاں، کہا- مذہب کو سیاست کا ہتھیار نہ بنائیں، بی جے پی کو بتاچکی ہیں زہر

    لو جہاد پر پھر بولیں نصرت جہاں، کہا- مذہب کو سیاست کا ہتھیار نہ بنائیں، بی جے پی کو بتاچکی ہیں زہر

    گزشتہ ہفتہ بھی نصرت جہاں (Nusrat Jahan) نے ٹوئٹ کے ذریعہ کہا تھا کہ بی جے پی کو پیار کرنا سیکھنا چاہئے۔ انہوں نے لو جہاد (Love Jihad) پر قانون لانے کی بات پر کہا کہ بی جے پی زہر ہے۔

    • Share this:
      کولکاتا: ملک میں لو جہاد کو لے کر پہلے سے ہی بحث جاری ہے۔ کئی ریاست اس کے خلاف قانون لانے کی بات کہہ رہی ہیں۔ اسی درمیان ترنمول کانگریس (Trinamool Congress) کی رکن پارلیمنٹ اور اداکارہ نصرت جہاں (Nusrat Jahan) نے لو جہاد (Love Jihad) پر بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران سیاسی جماعتوں پر تنقید کی۔ واضح رہے کہ مغربی بنگال کی 294 رکنی اسمبلی کے لئے آئندہ سال اپریل - مئی میں انتخابات ہونے ہیں۔

      ایک پریس کانفرنس کے دوران ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں نے کہا، ’پیار بہت ہی ذاتی چیز ہوتی ہے۔ پیار اور جہاد ایک ساتھ نہیں چلتے ہیں’۔ انہوں نے کہا، ’الیکشن سے بالکل پہلے لوگ ایسے موضوعات کے ساتھ سامنے آرہے ہیں’۔ نصرت جہاں نے کہا، ’یہ ایک ذاتی فیصلہ ہے کہ آپ کس کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیں’۔ لو جہاد کے خلاف بیان دے رہی جماعتوں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا، ’مذہب کو سیاست کا ہتھیار نہ بنائیں’۔

      ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں نے کہا، ’پیار بہت ہی ذاتی چیز ہوتی ہے۔ پیار اور جہاد ایک ساتھ نہیں چلتے ہیں’۔ انہوں نے کہا، ’الیکشن سے بالکل پہلے لوگ ایسے موضوعات کے ساتھ سامنے آرہے ہیں’۔
      ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں نے کہا، ’پیار بہت ہی ذاتی چیز ہوتی ہے۔ پیار اور جہاد ایک ساتھ نہیں چلتے ہیں’۔ انہوں نے کہا، ’الیکشن سے بالکل پہلے لوگ ایسے موضوعات کے ساتھ سامنے آرہے ہیں’۔


      پہلے بھی بی جے پی پر کرچکی ہیں تنقید

      گزشتہ ہفتہ کے روز بھی ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ بی جے پی پر تنقید کی تی۔ انہوں نے لکھا تھا، ’مغربی بنگال میں ہم سیکولر پیار کو مانتے ہیں اور اس میں کچھ غلط نہیں ہے’۔ انہوں نے کہا، ’پیار انفرادی ہوتا ہے اور بی جے پی کو پیار کرنا سیکھنا چاہئے’۔ انہوں نے لو جہاد پر قانون لانے کی بات پر کہا کہ بی جے پی زہر ہے’۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: