உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Rashmirekha Ojha Death: بوائے فرینڈ کے ساتھ بیوی کی طرح رہتی تھیں رشمی، والد نے سنتوش پر شک کیا

    Rashmirekha Ojha Death: رشمی ریکھا اوجھا بھونیشور کے نیا پلّی واقع کرائے کے مکان میں اپنے بوائے فرینڈ سنتوش پاترا کے ساتھ لیو ان ریلیشن شپ میں رہتی تھیں۔ رشمی ریکھا اوجھا کی موت کے بعد ان کے اہل خانہ ان کے بوائے فرینڈ سنتوش پر شک ظاہر کر رہے ہیں۔

    • Share this:
      بنگال میں دو اداکارہ کے ذریعہ خود کشی کئے جانے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد اب اڑیا ٹی وی انڈسٹری سے حیران کردینے والی ایک خبر سامنے آئی ہے۔ 23 سال کی مشہور ٹی وی اداکارہ رشمی ریکھا اوجھا (Rashmirekha Ojha suicide) نے خود کشی کرکے اپنی زندگی کو ختم کرلیا ہے۔ ٹی وی اداکارہ رشمی ریکھا کی لاش (Rashmirekha Ojha Death) ان کے گھر کے باہر پنکھے سے لٹکتی ہوئی ملی۔ وہ بھونیشور کے نیا پلّی واقع ان کے کرائے کے مکان میں اپنے بوائے فرینڈ سنتوش پاترا کے ساتھ لیو ان ریلیشن میں رہتی تھیں۔ رشمی ریکھا اوجھا کی موت کے بعد ان کے اہل خانہ نے سنتوش پر شک ظاہر کیا ہے۔

      رشمی اوجھا (Rashmirekha Ojha Death) کی خودکشی کا حادثہ 18 جون کا بتایا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، 18 جون کی رات اپنے کرائے کے مکان میں پنکھے سے لٹکتی ہوئی پائی گئیں۔ پولیس کو رشمی اوجھا کے پاس سے ایک سوسائڈ نوٹ بھی ملا ہے، جس میں نے انہوں نے اپنی موت کے لئے کسی کو بھی ذمہ دار نہیں ٹھہرایا ہے۔

      ابتدائی جانچ کے مطابق، یہ خود کشی کا معاملہ نظر آتا ہے، لیکن اداکارہ کے والد اب بیٹی کے بوائے فرینڈ پر خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اداکارہ کے والد نے پولیس کو بتایا کہ 18 جون کو انہوں نے اپنی بیٹی کو کئی فون کئے، لیکن فون نہیں اٹھا اور تھوڑی دیر بعد ان کے بوائے فرینڈ سنتوش کا فون آیا، جس نے انہیں بیٹی کی موت کی خبر دی۔

      انہوں نے آگے بتایا کہ ہمیں مکان مالک سے پتہ چلا کہ سنتوش اور رشمی شوہر-بیوی بن کر رہتے تھے۔ ہمیں اس بارے میں کوئی جانکاری نہیں تھی۔ اگر دونوں شادی شدہ ہیں تو سنتوش نے میری بیٹی کو مارا ہے۔ اداکارہ کے والد نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ سوسائڈ نوٹ میں کیا لکھا ہے۔

      والد کے شک کے بعد پولیس حالانکہ اب رشمی ریکھا اوجھا کے بوائے فرینڈ سنتوش پاترا سے پوچھ گچھ کر سکتی ہے۔ معاملے پر پولیس کا کہنا ہے کہ سوسائڈ نوٹ کے حساب سے تو معاملہ خودکشی کا ہی ہے، لیکن فیملی کے ذریعہ شک ظاہر کرنے کے بعد اب پولیس بوائے فرینڈ اور لیو ان ریلیشن شپ سے جوڑ کر بھی معاملے کی جانچ کرے گی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: