உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایشان کھٹر کی یوم پیدائش: اپنے سے ڈبل عمر کی اداکارہ کے ساتھ رومانس کرکے سرخیوں میں آئے تھے ایشان کھٹر، کسنگ سین پر مچا تھا ہنگامہ

    ایشان کھٹر کی یوم پیدائش: اپنے سے ڈبل عمر کی اداکارہ کے ساتھ رومانس کرکے سرخیوں میں تھے ایشان کھٹر

    ایشان کھٹر کی یوم پیدائش: اپنے سے ڈبل عمر کی اداکارہ کے ساتھ رومانس کرکے سرخیوں میں تھے ایشان کھٹر

    بالی ووڈ اداکار ایشان کھٹر (Ishaan Khatter Birthday) گزشتہ کچھ دنوں سے مسلسل خبروں میں بنے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں ایشان کھٹر کو اداکارہ اننیا پانڈے کی فکر کرتے اور ان کا برے دنوں میں ساتھ دیتے دیکھا گیا۔ آج ایشان کھٹر کے لئے خاص دن ہے، آج ایشان کا یوم پیدائش ہے۔

    • Share this:
      ممبئی: بالی ووڈ اداکار ایشان کھٹر (Ishaan Khatter Birthday) گزشتہ کچھ دنوں سے مسلسل خبروں میں بنے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں ایشان کھٹر کو اداکارہ اننیا پانڈے کی فکر کرتے اور ان کا برے دنوں میں ساتھ دیتے دیکھا گیا۔ آج ایشان کھٹر کے لئے خاص دن ہے، آج ایشان کا یوم پیدائش ہے۔ بالی ووڈ میں ایشان کھٹر کی اننگ ابھی زیادہ لمبی نہیں ہوئی ہے، لیکن انہوں نے اپنی اداکاری سے سب کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ اداکار نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ فلم ’واہ لائف ہو تو ایسی‘ سے کی تھی۔

      ایشان کھٹر کی جائے پیدائش

      ایشان کھٹر کی پیدائش (Ishaan Khatter Birthday) یکم نومبر 1995 کو ممبئی میں ہوئی تھی۔ ایشان کھٹر بالی ووڈ اداکارہ نیلما اعظمی اور راجیش کھٹر کے بیٹے ہیں اور شاہد کپور کے سوتیلے بھائی ہیں۔ ایشان کھٹر اپنے سوتیلے بڑے بھائی شاہد کپور کے کافی قریبی ہیں اور ان کے ساتھ وقت بھی بتاتے ہیں۔ ایشان کھٹر نے اپنی تعلیم ممبئی میں حاصل کی ہے۔ ایشان کھٹر نے اپنی گریجویشن کی پڑھائی آر آئی ایم ایس انٹرنیشنل اسکول اینڈ جونیئر کالج ممبئی سے پوری کی ہے۔

      ایشان کھٹر کی پہلی فلم

      ایشان کھٹر ’واہ لائف ہو تو ایسی‘ کے بعد سال 2016 میں ریلیز ہوئی فلم ’اڑتا پنجاب‘ میں کیمیو کرتے ہوئے نظر آئے تھے۔ سال 2017 میں انہوں نے فلم ’ہاف وڈو‘ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا کردار نبھایا تھا۔ اس کے بعد سال 2017 میں وہ فلم ’بیانڈ دی کلاوڈس‘ میں اداکاری کرتے ہوئے نظر آئے تھے، لیکن یہ سب فلمیں انہیں وہ پہچان نہیں دلا سکیں، جس کے وہ حقدار تھے۔ ایشان کھٹر کو کامیابی 2018 میں ریلیز ہوئی فلم ’دھڑک‘ سے ملی، جس میں وہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کے ساتھ نظر آئے تھے۔ اس فلم کے لئے ایشان کو کئی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

      ’اے سوٹیبل بوائے‘ پر مچا تھا ہنگامہ

      ’دھڑک‘ کے بعد ایشان نیٹفلکس پر ریلیز ہوئی سیریز ’اے سوٹیبل بوائے (A Suitable Boy)‘ میں نظر آئے۔ اس فلم کے ایک سین کو لے کر کافی ہنگامہ مچا تھا۔ اس میں دکھائے گئے کسنگ سین پر الزام لگا تھا کہ اسے مندر میں فلمایا گیا ہے اور اس سے لوگوں کے مذہبی جذبات کو چوٹ پہنچی ہے۔ اس ویب سیریز میں اداکارہ تبو (Tabu) اور اداکار ایشان کھٹر (Ishaan Khattar) اہم کردار میں تھے۔

      تبو کے ساتھ کیا تھا کام

      آپ کو بتادیں، اس سیریز کے آنے کے بعد سے ہی ایشان کھٹر سرخیوں میں چھا گئے تھے۔ ایشان کھٹر نے اس میں اپنے سے دوگنی عمر کی اداکارہ تبو کے ساتھ لو افیئر کا رول پلے کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، ایشان اور تبو (Tabu) کا کسنگ سین بھی اس سیریز میں شامل تھا، جسے لے کر خوب ہنگامہ ہوا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: