ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور پروڈیوسر سدھارتھ رائے کپور (Siddharth Roy Kapur Birthday) کا آج یوم پیدائش ہے۔ دو اگست 1974 میں ممبئی میں ان کی پیدائش ہوئی۔ بیشتر لوگ انہیں فلم اداکارہ ودیا بالن (Vidya Balan) کے شوہر کے طور پر جانتے ہیں، لیکن سنیمائی دنیا کے جانکاروں کے لئے وہ ایک بے حد کامیاب فلم پروڈیوسر ہیں۔ اتنا ہی نہیں یوٹی وی میں بطور انٹرن شروع ہوا ان کا سفر اب منیجنگ ڈائریکٹر تک پہنچ چکا ہے۔ سنیمائی جانکاروں کی نظروں میں کہیں تو سدھارتھ رائے کپور قابلیت کا پاور ہاوس ہیں۔ وہ رائے کپور فلمس کے فاونڈر ہیں۔ ساتھ ہی ’پیہو‘، ’دنگل‘، ’ستیہ گرہ’، ’چنئی ایکسپریس‘، ’ہیروئن‘، ’برفی‘ وغیرہ کئی کامیاب فلموں کو پروڈیوس کرچکے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں ان کی زندگی کے سفر کے بارے میں۔
بطور انٹرن شروع کیا کیریئرسدھارتھ رائے کپور (Siddharth Roy Kapur) کی پہلی نوکری یو ٹی وی کے ساتھ تھی۔ یہ سال 1994 کی بات ہے۔ اس وقت یہ کمپنی رونی اسکرو والا کے ہاتھ میں تھی۔ سدھارتھ نے یہاں بطور انٹرن اپلائی کیا تھا۔ انہیں 2000 روپئے فی ماہ ملنا شروع ہوا۔ رونی اسکرو والا کے ساتھ انہوں نے کمپنی کو آگے بڑھانے سے متعلق اسٹریٹجی پر کام کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ایم بی اے کیا۔ ایم بی اے کے بعد سدھارتھ پروکٹر اینڈ گیمبل سے وابستہ ہوئے اور پھر اسٹار ٹی وی کے ہانگ کانگ دفتر میں کام کرنے لگے۔ یہاں وہ اسٹار کی ٹیم کے سب سے نوجوان وائس پریزیڈنٹس (نائب صدور) میں سے ایک بنے۔
فلم مارکیٹنگ کی دنیا میں بنائی مثالبعد میں خود رانی اسکرو والا نے انہیں پھر سے یو ٹی وی جوائن کرنے کے لئے بلایا۔ سدھارتھ واپس آئے اور انہوں نے ’رنگ دے بسنتی‘ اور ’کھوسلا کا گھونسلا‘ جیسی فلموں کی مارکیٹنگ میں کام کیا۔ ہنگامہ ٹی وی کی کامیابی میں بھی سدھارتھ کا اہم تعاون بتایا جاتا ہے۔ انہوں نے اس کے ذریعہ ڈرزی چینل کو سخت ٹکر دی۔ اسی درمیان سدھارتھ یو ٹی وی موشن پکچرس میں مارکیٹنگ کے ساتھ ساتھ ڈسٹریبیوشن اور ریوینیو جنریشن سے بھی منسلک ہوگئے۔ سال 2008 میں وہ کمپنی کے سی ای او بن گئے۔ ان کے آنے سے یو ٹی وی موشن پکچرس کو جو فائدہ ہوا، وہ اب ایک مثال بن چکا ہے۔
سدھارتھ نے کی تین شادیاںسدھارتھ رائے کپور (Siddharth Roy Kapur) نے پہلی شادی اپنی بچپن کی دوست سے کی تھی۔ دوسری شادی سدھارتھ نے ایک ٹیلی ویژن پروڈیوسر سے کی، لیکن ان کی دوسری شادی لمبے وقت تک نہیں چل پائی اور سال 2008 میں دونوں الگ ہوگئے اور سال 2011 میں دونوں کا طلاق ہوگیا۔ انہوں نے تیسری شادی سال 2012 میں ودیا بالن (Vidya Balan) سے کی تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔