اپنا ضلع منتخب کریں۔

    آن اسکرین ’سلک سمیتا‘ نے سمجھایا بجلی بچانے کا طریقہ، لوگوں کو کی یہ پیغام دینے کی کوشش

    آن اسکرین ’سلک سمیتا‘ نے سمجھایا بجلی بچانے کا طریقہ، لوگوں کو کی یہ پیغام دینے کی کوشش(تصویر: Balanvidya instagram)

    آن اسکرین ’سلک سمیتا‘ نے سمجھایا بجلی بچانے کا طریقہ، لوگوں کو کی یہ پیغام دینے کی کوشش(تصویر: Balanvidya instagram)

    ورک فرنٹ کی بات کریں تو ودیا جلد ہی ’نیت ‘میں نظر آئیں گی۔ ساتھ ہی وہ شرشا گوہا ٹھاکرتا کی فلم میں بھی کام کر رہی ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      بات اداکاری کی ہو تو ان کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ وہیں، قابلیت کے معاملے میں بھی ان کے آگے کوئی نہیں ٹکتا۔ بات ہو رہی ہے آن اسکرین سلک سمیتا یعنی ودیا بالن کی، جو اب ویڈیو کے ذریعے سے بجلی بچانے کے طریقے سمجھاتی نظر آئی ہیں۔ دراصل، یہ ویڈیو ودیا بالن نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا، جو ان کے فینس کو کافی پسند آرہا ہے۔

      ویڈیو سے دی بڑی سیکھ
      ویڈیو کی شروعات میں ایک شخص پنجابی میں کہتا ہے کہ تمہارا بجلی بل 5000 روپے اور میرا 35 ہزار روپیے کیوں ہے۔ اس کے بعد ودیا بالن بل اپنے ہاتھ میں لے لیتی ہیں اور ڈانس کرنے لگتی ہیں۔ وہ اس شخص کے سوال کے جواب میں گانا گاتی ہیں کہ ’بتیاں بجھائی رکھ دی۔‘ دراصل، یہ گانا لائٹ بند کرنے کو لے کر ہے، جو پاکستانی انفلوئنزر کے ڈانس ویڈیو کے بعد موضوع بحث بن گیا تھا۔ ودیا بالن نے بھی اسی گانے کو اپنے انداز میں پیش کیا ہے۔

      اکثر مزاحیہ ویڈیو بناتی ہیں ودیا
      بتادیں کہ ودیا بالن اکثر ایسے فنی ویڈیو بناتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں وہ مشہور ٹی وی انوپما کے مونولاگ کو ریکرئیٹ کرکے وائرل ہوگئی تھیں۔ ودیا اپنے والے ورژن میں خالی باتھ ٹب میں بیٹھی نظر آئی تھیں۔ انہوں نے کہا تھا، ’میں گھوموں پھروں، ناچوں گاوں، ہنسوں کھیلوں، باہر جاوں، اکیلی جاوں، کسی اور کے ساتھ جاوں، جہاں جاوں، جب جاوں، جیسے بھی جاوں، آپ کو کیا۔‘



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Vidya Balan (@balanvidya)





      یہ بھی پڑھیں:


      یہ بھی پڑھیں:

      اس فلم میں آنے والی ہیں نظر

      ورک فرنٹ کی بات کریں تو ودیا جلد ہی ’نیت ‘میں نظر آئیں گی۔ ساتھ ہی وہ شرشا گوہا  ٹھاکرتا کی فلم میں بھی کام کر رہی ہیں۔ تاہم ابھی تک اس فلم کے نام کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ اس وقت ودیا بالن کی بجلی بچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے اور فینس ودیا بالن کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: