ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان کے ساتھ ایک بار پھر دکھائی دے سکتی ہیں دیپیکا پادوکون

دیپیکا پادوکون نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم 'اوم شانتی اوم' کے بعد 'چنئی ایکسپریس' اور 'ہیپی نیو ایئر' میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی جوڑی کو ناظرین نے خوب پسند کیا۔ یہ سپر ہٹ جوڑی ایک بار پھر سلور اسکرین پر ساتھ نظر آسکتی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 22, 2020 12:29 AM IST
  • Share this:
شاہ رخ خان کے ساتھ ایک بار پھر دکھائی دے سکتی ہیں دیپیکا پادوکون
ایک بار پھر شاہ رخ کے ساتھ دکھائی دے سکتی ہیں دیپیکا پاڈوکون

ممبئی: ڈمپل گرل دپیکا پادوکون اور کنگ خان شاہ رخ خان کی سپر ہٹ جوڑی ایک بار پھر سلور اسکرین پر ساتھ نظر آسکتی ہے۔ دیپیکا پادوکون نے فلم 'اوم شانتی اوم' سے فلم انڈسٹری میں ڈیبو کیا تھا۔ اس فلم میں نہ صرف دپیکا پادوکون کی اداکاری کو پسند کیا گیا، بلکہ لوگ ان کی خوبصورتی کے بھی دیوانے ہوگئے تھے اور شاہ رخ کے ساتھ ان کی جوڑی کو ناظرین نے خوب پسند کیا۔ اس فلم کے بعد دیپیکا پادوکون نے شاہ رخ خان کے ساتھ 'چنئی ایکسپریس' اور 'ہیپی نیو ایئر' میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔


دیپیکا پادوکون نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم 'اوم شانتی اوم' کے بعد 'چنئی ایکسپریس' اور 'ہیپی نیو ایئر' میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی جوڑی کو ناظرین نے خوب پسند کیا۔
دیپیکا پادوکون نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم 'اوم شانتی اوم' کے بعد 'چنئی ایکسپریس' اور 'ہیپی نیو ایئر' میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی جوڑی کو ناظرین نے خوب پسند کیا۔


فلم انڈسٹری میں ایسا خیال ہے کہ دیپیکا پادوکون یش راج بینر تلے بننے والی آئندہ فلم میں نظر آسکتی ہیں۔ حالانکہ دیپیکا پادوکون نے ابھی تک یہ فلم سائن نہیں کی ہے، لیکن انہیں اسکرپٹ پسند آگئی ہے۔ اگر دیپیکا پادوکون اس فلم کو سائن کرتی ہیں تو وہ اس فلم میں شاہ رخ خان کے اپوزٹ نظر آئیں گی۔ اس طرح سے یہ جوڑی ایک بار پھر اسکرین پر دکھائی دے گی، اس کے بعد امید کی جاتی ہے کہ ناظرین ایک بار پھر اس جوڑی کو پسند کریں گے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 21, 2020 11:59 PM IST