உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Ranbir Kapoor And Shraddha Kapoor:ایک بار پھر فلم کے سیٹ سے لیک ہوئی رنبیر-شردھا کی تصویر، فینس نے کیے ایسے کمنٹس

    رنبیر کپور اور شردھا کپور کی نظر آرہی ہے دلچسپ کیمسٹری۔

    رنبیر کپور اور شردھا کپور کی نظر آرہی ہے دلچسپ کیمسٹری۔

    Ranbir Kapoor And Shraddha Kapoor: رنبیر کے پاس آیان مکھرجی کی 'براہمسترا' پائپ لائن میں ہے۔ فلم کا ٹریلر اسی ہفتے کی شروعات میں جاری کیا گیا تھا۔ بڑے بجٹ کی اس فینٹیسی فلم میں عالیہ بھٹ، امیتابھ بچن، ناگارجن اور مونی رائے بھی ہیں۔

    • Share this:
      Ranbir Kapoor And Shraddha Kapoor: رنبیر کپور(Ranbir Kapoor) اور شردھا کپور( Shraddha Kapoor) کی آنے والی فلم ایک بار پھر خبروں میں ہے، اس بار دونوں اداکاروں کی ایک تصویر منظر عام پر آئی ہے۔ لو رنجن کی ابھی تک بغیر ٹائٹل والی فلم میں رنبیر اور شردھا کے درمیان کیمسٹری دیکھنے لائق ہے۔ تینوں پہلی بار ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔

      مداحوں کی جانب سے اس تصویر کو کافی ردعمل مل رہے ہیں، جنہوں نے محسوس کیا کہ رنبیر اور شردھا ایک ساتھ "پیارے" لگ رہے ہیں۔ ٹویٹر پر ایک فین نے لکھا،لو رنجن کی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران #RanbirKapoor اور #ShraddhaKpoor نے اسپین میں ہاٹ نیس اور کیوٹنیس کے تمام ریکارڈ توڑ دیے!‘

      ایک دیگر فین نے لکھا، ’آہ یہ دونوں مجھے @LuvFilms پروڈکشن فلم @Luv_ranjan کے لئے پاگل بنادیتے ہیں، بس ہمیں ابھی سب کچھ دیں۔‘ ایک دیگر فین نے رنبیر کی یہ جوانی ہے دیوانی سے ڈائیلاگ پوسٹ کیا’تمہاری مسکان کتنی خطرناک ہے پتہ ہے؟ میرے پاس دل ہوتا ناں، تیری مسکان پر پکا آجاتا۔‘


      فی الحال رنبیر اور شردھا فلم کی شوٹنگ اسپین میں کررہے ہیں۔ ہم سیٹ سے کئی لیک ویڈیوز اور تصاویر پہلے ہی دیکھ چکے ہیں۔ تازہ ترین تصویر نے یقینی طور پر شائقین کو فلم کے لیے پرجوش کر دیا ہے، جو 8 مارچ 2023 کو ہولی کے موقع پر ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم میں ڈمپل کپاڈیہ اور بونی کپور کے بھی نظر آنے کی امید ہے۔ حال ہی میں ایک گانے کے شوٹ کا ایک کلپ بھی وائرل ہوا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ورون سودسے بریک اپ کے بعداس ایکٹرپرآیاDivya Agarwalکا دل، تعریفوں کے پُل باندھتی نظرآئیں

      یہ بھی پڑھیں:
      Naaginاداکارہ ادا خان اصل زندگی میں پیار میں کھاچکی ہیں دھوکہ،کہا-اب سنگل ہوں اور شادی ۔۔۔

      اس میں رنبیر اور شردھا کو چھت جیسی سیٹنگ پر ڈانس کرتے دکھایا گیا ہے۔ اس فلم کے علاوہ رنبیر کے پاس آیان مکھرجی کی 'براہمسترا' پائپ لائن میں ہے۔ فلم کا ٹریلر اسی ہفتے کی شروعات میں جاری کیا گیا تھا۔ بڑے بجٹ کی اس فینٹیسی فلم میں عالیہ بھٹ، امیتابھ بچن، ناگارجن اور مونی رائے بھی ہیں۔ برہماسترا کے علاوہ، رنبیر YRF کے شمشیرا اور ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگا کی اگلی، اینیمل میں بھی نظر آئیں گے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: