ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

عالیہ بھٹ کی ماں سونی رازدان کے سوئمنگ پول میں گھسا سانپ، پھر ہوا یہ۔۔ 

سونی رازدان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ان دونوں ویڈیو کو شیئر کیا ہے۔ پہلے ویڈیو میں انہوں نے لکھا ہمارے سوئمنگ پول میں آج ایک مہمان دیکھنے کو ملا ہے۔ پہلے تو وہ پانی پینا چاہ رہاتھا اور پھر اس نے پانی میں ڈبکی لگالی۔ اس کے بعد وہ تیرتے ہوئے جھاڑیوں میں چلاگیا۔

  • Share this:

عالیہ بھٹ  (Alia Bhatt)کی ماں سونی رازدانSoni Razdan)  سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں۔ وہ اکثر اپنی لائف سے ضرے کئی پوسٹ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک ایسا پوسٹ شیئر کیا جس کو دیکھنے کے بعد لوگ حیران ہوگئے ہیں۔ ایک کے بعد ایک دو ویڈیو سونی رازدان نے شیئر کئے ہیں۔ ان دونوں ویڈیو میں ان کے سوئمنگ پول میں ایک سانپ تیرتا ہوا نظر آرہا ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھنےکے بعد رنبیر کپور کی ماں نیتو کپور بھی گھبرا گئی ہیں۔

سونی رازدان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ان دونوں ویڈیو کو شیئر کیا ہے۔ پہلے ویڈیو میں انہوں نے لکھا ہمارے سوئمنگ پول میں آج ایک مہمان دیکھنے کو ملا ہے۔ پہلے تو وہ پانی پینا چاہ رہاتھا اور پھر اس نے پانی میں ڈبکی لگالی۔ اس کے بعد وہ تیرتے ہوئے جھاڑیوں میں چلاگیا۔

View this post on Instagram

Snake in the water Part 2 #snakeinthewater #lockdowninthecountryside #lockdownlife #lockdowndiaries

A post shared by Soni Razdan (@sonirazdan) on

نیتو سنگھ یہ ویڈیو دیکھ کر حیران رہ گئیں۔ انہوں نے کمینٹ کرکے کہا یہ بہت ڈراونا ہے۔ نیتو کے کمینٹ کے جواب میں سونی رازدان نے لکھا، میں نو سالوں میں پہلی مرتبہ سانپ دیکھا ہے۔ سونی کے ذریعے شیئر کی گئی دوسری ویڈیو میں اس سانپ کو جھاڑیوں میں جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سونی رازدان کے اس ویڈیو پر کئی فینس نے کمینٹ کئے اور انہیں محفوظ رہنے کیلئے کہا۔ حالانکہ ان ویڈیو پر عالیہ بھٹ کا کوئی کمینٹ نہیں آیا ہے۔
First published: Jul 02, 2020 04:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading