உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    94th Oscar Awards Nomination:دلت خاتون پر ہندوستانی ڈاکیومنٹری سمیت یہ فلمیں ہوئیں نامزد، دیکھیے پوری List

    کئی فلموں کو 23 کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان اداکارہ ٹریسی ایلس راس اور اداکار کامیڈین لیسلی جارڈن نے کیا۔ کئی فلموں کا اعلان واشنگٹن یونیورسٹی کے فلم آرٹ کے طلباء کی ایک ٹیم نے کیا اور کچھ فلموں کا امریکی فائر فائٹرز کی ٹیم نے کیا۔

    • Share this:
      نئی دہلی:منگل کی شام 94ویں اکیڈمی ایوارڈز (Academy Awards 2022) کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا۔ اس کے تحت کئی فلموں کو 23 کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان اداکارہ ٹریسی ایلس راس اور اداکار کامیڈین لیسلی جارڈن نے کیا۔ کئی فلموں کا اعلان واشنگٹن یونیورسٹی کے فلم آرٹ کے طلباء کی ایک ٹیم نے کیا اور کچھ فلموں کا امریکی فائر فائٹرز کی ٹیم نے کیا۔

      ہندوستانی دستاویزی فلم ’رائٹنگ ود فائر‘(Writing With The Fire) نے دستاویزی فلم کے فیچر کیٹیگری میں 94ویں آسکر ایوارڈز کی حتمی نامزد فہرست میں جگہ بنالی ہے۔ اس کا اعلان ٹریسی ایلس راس اور لیسلی جارڈن نے کل شام اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے کیا۔ رینٹو تھامس اور سشمت گھوش نے اسے ڈائریکٹ کیا ہے۔ ’رائٹنگ ود فائر کرانیکلس دا رائز آف خبر لہریا‘ ہندوستان کا واحد اخبار ہے جسے دلت خواتین چلاتی ہیں۔

      اس کے علاوہ ’دی پاور آف دی ڈاگ‘(The Power Of Dog) کو 12 کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا ہے۔ اس فلم کے ہدایت کار جین کیمپین نے بہترین ہدایت کار کی کیٹیگری میں ایک سے زائد مرتبہ نامزد ہو کر تاریخ رقم کی ہے۔ وہ پہلی خاتون بن گئی ہیں جنہیں ایک سے زیادہ بار بطور ڈائریکٹر نامزد کیا گیا ہے۔ ان کی آخری نامزد فلم ’دی پیانو‘ تھی۔

      ویسٹ سائیڈ اسٹوری کے پروڈیوسر کے نام ریکارڈ
      ڈائریکٹر اسٹیون سپیلبرگ نے بھی نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ ’ویسٹ سائیڈ اسٹوری‘(West Side Story) کے پروڈیوسر کو مجموعی طور پر 7 کیٹیگریز میں نامزدگیاں ملی ہیں۔ اسپیلبرگ کی 11 فلموں کو اب تک بہترین فلم کی کیٹیگری میں منتخب کیا گیا ہے جو کہ آسکر کے لیے ایک نیا ریکارڈ ہے۔

      94واں اکیڈیمی ایوارڈ مکمل فہرست
      94واں اکیڈیمی ایوارڈ (Oscar Awards Nomination Full List)اتوار، 27 مارچ کو ہوگا۔ یہاں ہم آپ کو پوری لسٹ بتارہے ہیں کہ کون کون سی فلم کو کس کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔

      بیسٹ پکچر
      "بیلفاسٹ"
      "کوڈا"
      "ڈونٹ لُک اپ"
      "ڈرائیو مائی کار" Academy Awards
      "ڈیون"
      "کنگ رچرڈ"
      "لائیکوریس پیزا"
      "نائٹ میئر ایلی"
      "دا پاور آف دا ڈاگ"
      "ویسٹ سائیڈ اسٹوری"
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: