ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

Oscars 2021:لاس اینجیلس میں آسکر ، انادر راؤنڈ کو بہترین بین الاقوامی فلم ایوارڈ

Oscars 2021:کلو زھاؤ کو اکیڈمی ایوارڈز میں ’نومیڈلینڈ‘ کے لئے بہترین ہدایت کار کا آسکر ایواڈ سے نوازا گیا۔ یہ آسکر جیتنے والی وہ دوسری خاتون اور ہدایت کاری کے شعبے میں پہلی خاتون ہیں جنھوں نے یہ ایوارڈ جیتا ہے۔ زھاؤ 2010 میں آسکر میں بیسٹ ڈائریکٹر کے طور پر نامزد ہونے والی پہلی خاتون بننے کے بعد ایوارڈ جیتنے والی دوسری خاتون فلم ساز بن گئیں

  • Share this:
Oscars 2021:لاس اینجیلس میں آسکر ، انادر راؤنڈ کو بہترین بین الاقوامی فلم ایوارڈ
ڈینش فلم ساز ہدایت کار تھامس ونٹر برگ کی ’’انادر راؤنڈ‘‘ نے بہترین بین الاقوامی فلم کا آسکر جیتا

Oscars 2021:کلاس اینجلس کے یونین اسٹیشن میں 93 یں اکیڈمی ایوارڈ کا انعقاد شروع ہوگیا ہے، جس میں ’انادر راؤنڈ‘ کو بین الاقوامی فلم کے لئے آسکر سے نوازا گیا۔اے بی سے براڈ کاسٹر کےمطابق آسکر ایوارڈ کا انعقاد گرین وچ ٹائم کے مطابق 12 بجے ات میں شرع ہوا۔کورونا کی پابندیوں کے سبب تقریب کا انعقاد محدود شائقین کے ساتھ کیا جارہا ہے۔اس شو کی شروعات رجینا کنگ، ون نائٹ ان میامی کی ہدایت کار نے کی۔ اس تقریب میں ڈینش فلم ساز ہدایت کار تھامس ونٹر برگ کی ’’انادر راؤنڈ‘‘ نے بہترین بین الاقوامی فلم کا آسکر جیتا۔



نومیڈلینڈ‘ کے لئے زھاؤ کو بہترین ہدایتکار کا آسکر ایواڈ

کلو زھاؤ(Chloe Zhao) کو اکیڈمی ایوارڈز میں ’نومیڈلینڈ‘(Nomadland) کے لئے بہترین ہدایت کار کا آسکر ایواڈ سے نوازا گیا۔ یہ آسکر جیتنے والی وہ دوسری خاتون اور ہدایت کاری کے شعبے میں پہلی خاتون ہیں جنھوں نے یہ ایوارڈ جیتا ہے۔ زھاؤ 2010 میں آسکر میں بیسٹ ڈائریکٹر کے طور پر نامزد ہونے والی پہلی خاتون بننے کے بعد ایوارڈ جیتنے والی دوسری خاتون فلم ساز بن گئیں۔یہ 93 ویں اکیڈمی ایوارڈتقریب پیر کے روز گرین وچ مین ٹائم دوپہر 12 بجے شروع ہوئی۔ اس سال آسکر کا انعقاد لاس اینجلس میں یونین اسٹیشن پر کرونو وائرس کی پابندیوں کی وجہ سے محدود شائقین کے ساتھ کیا جارہا ہے۔

ڈینش فلم ڈائریکٹر تھامس ونٹربرگ نے ’اندر راؤنڈ‘ کے لئے بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کا آسکر جیتا جبکہ بہترین اوریجنل اسکرین پلے کا ایوارڈ کو ایمرالڈ فینیل کو ’پرومیسنگ ینگ وومین‘ کےلئے دیا گیا ہے۔’جوڈاس اور بلیک مسیحا‘ میں ڈینیل کلویا کو اپنے کردار کے لئے بہترین معاون اداکار کے اکیڈمی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

یو این آئی  ان پٹ کے ساتھ
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Apr 26, 2021 12:43 PM IST