உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Oscars 2022: ہندستان کی جانب سے نامزد ہوئی 'Writing With Fire'، جانیں اس ڈوکیومینٹری کی خاصیت

     آسکر 2022 (Oscars 2022) کو کامیڈین ایمی شومر  (Amy Schumer) ، وانڈا سائکس اور ریجینا ہال مل کر کی میزبانی کر رہے ہیں۔ وہیں گلوکارہ بیونس اور بلی ایلش آسکر میں اپنے گانوں سے سماں باندھیں گی۔

    آسکر 2022 (Oscars 2022) کو کامیڈین ایمی شومر (Amy Schumer) ، وانڈا سائکس اور ریجینا ہال مل کر کی میزبانی کر رہے ہیں۔ وہیں گلوکارہ بیونس اور بلی ایلش آسکر میں اپنے گانوں سے سماں باندھیں گی۔

    آسکر 2022 (Oscars 2022) کو کامیڈین ایمی شومر (Amy Schumer) ، وانڈا سائکس اور ریجینا ہال مل کر کی میزبانی کر رہے ہیں۔ وہیں گلوکارہ بیونس اور بلی ایلش آسکر میں اپنے گانوں سے سماں باندھیں گی۔

    • Share this:
      94ویں اکیڈمی ایوارڈز: 94ویں اکیڈمی ایوارڈز  (94th Academy Awards)   کا آغاز ہو گیا ہے جس کے لیے نہ صرف مشہور شخصیات بلکہ عام لوگ بھی کافی پرجوش ہیں۔ ونرس کے انتخاب کے عمل میں اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کے 9847 اراکین نے 27 جنوری سے یکم فروری کے درمیان 276 فلموں کے لیے اپنا ووٹ ڈالا۔ اس سال آسکرز پر دی پاور آف دی ڈاگ کا بول بالا ہے، جس نے 12 نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔ فلم میں بینیڈکٹ کمبر بیچ اور کرسٹن ڈنسٹ نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ ساتھ ہی بھارت کی ایک دستاویزی فلم کا نام بھی آسکر کی نامزدگیوں میں شامل ہے۔ بھارت کی طرف سے نامزد کردہ یہ دستاویزی فلم 'رائٹنگ ود فائر' 'Writing With Fire'  ہے۔

      جین چیمپیئن کی فلم ’پاور آف دی ڈاگ‘ اس سال اکیڈمی ایوارڈز میں 12 نامزدگیوں کے ساتھ سرِ فہرست ہے۔ لیکن انڈیا اپنے مقامی ہیروز کی کہانی کی پذیرائی پر خوشی سے پھولا نہیں سما رہا۔ وہ ڈاکیومنٹری فیچر کیٹیگری (درجے) میں اس پر آسکر کا خواہاں ہے۔
      ’رائٹنگ ود فائر‘  'Writing With Fire' خواتین پر مشتمل نیوز سروس ’خبر لہریا‘ کی بہادر خواتین Brave Women's  کی ایک کہانی ہے جس کی ایڈیٹرز اور رپورٹرز زیادہ تر پسماندہ طبقوں۔ دلت، مسلمان اور قبائلی برادریوں۔ سے تعلق رکھتی ہیں۔

      اگر آپ بھی 15 منٹ پہلے اپنی تمام سرچ ہسٹری ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں تو یہ فیچر آپ کے لیے بہت کارآمد ثابت ہوگا۔

      آسکر 2022 (Oscars 2022) کو کامیڈین ایمی شومر  (Amy Schumer) ، وانڈا سائکس اور ریجینا ہال مل کر میزبانی کر رہے ہیں۔ وہیں گلوکارہ بیونس اور بلی ایلش آسکر میں اپنے گانوں سے سماں باندھیں گی ۔ Pitchfork کے مطابق 40 سالہ گلوکارہ اکیڈمی ایوارڈز میں اپنا گانا Be Alive گاتی نظر آئیں گی۔ ساتھ ہی، بلی ایلش نو ٹائم ٹو ڈائی No Time To Die کے ذریعے ناظرین کو لطف اندوز کریں گی۔


      اس فلم نے گذشتہ سال سنڈانس فلم فیسٹیول میں دو ایوراڈز جیتے تھے، حالانکہ اسے ابھی تک ہندستان  میں نہیں دکھایا گیا۔

      یہ بھی پڑھیں: یہ کیا بول گئے The Kashmir Files کے ڈائریکٹر، وویک اگنی ہوتری نے کہا، بھوپالی کا مطلب ہم جنس پرست
      انوشکا شرما کا حمل والا لک، کیا حاملہ Sonam Kapoor نے کیا کاپی؟ بی ٹاؤن کی ان مشوہر اداکاراؤں کے گھر بھی گونجنے والی ہے کلکاری

      ’رائٹنگ ود فائر‘ 'Writing With Fire' پر فلم نقادوں نے بہت اچھے تبصرے لکھے ہیں۔ اخبار واشنگٹن پوسٹ نے تو اسے ’اب تک کی شاید سب سے زیادہ متاثر کن جرنلزم (صحافت کی) فلم‘ کہا ہے۔ اس طرح کی تعریف کی وجہ سے انڈیا میں بھی اس کے متعلق دلچسپی بڑھی ہے۔

      قابل ذکر ہے کہ اکیڈمی ایوارڈز کے اس ایڈیشن کے لیے دستاویزی فیچر کے زمرے میں 15 فلمیں سامنے آئیں، جن میں 'ایسینشن'، 'اٹیکا'، 'بلی ایلش: دی ورلڈز اے لٹل بلری'، 'فایا دائی'، 'دی فرسٹ ویو'  '،' پسو'، 'ان د سیم بریتھ'، 'جولیا'، 'پریسیڈینٹ'، 'جلوس'، 'دی ریسکیو'، 'سمپل ایز واٹر'، 'سمر آف سول' اور 'دی ویلویٹ انڈر گراؤنڈ'شامل ہیں۔

      رنٹو تھامس اور سشمت گھوش کی ہدایت کاری میں بننے والی "رائٹنگ ود فائر"، دلت خواتین کے گروپ اخبار 'خبر لہریہ' کے عروج کی کہانی بیان کرتی ہے۔ دستاویزی فلم میں دلت خواتین کے ایک گروپ کی کہانی بیان کی گئی ہے جو اپنی چیف نامہ نگار میرا کی قیادت میں اخبار کو پرنٹ سے ڈیجیٹل تک لاتی ہیں تاکہ اسے جاری رکھا جا سکے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: