آسکر2023: بہترین فلم، بہترین اداکار سے لے کر ڈائریکٹر تک، کون -کون بن سکتے ہیں آسکر کے فاتح؟

آسکر2023: بہترین فلم، بہترین اداکار سے لے کر ڈائریکٹر تک، کون -کون بن سکتے ہیں آسکر کے فاتح؟

آسکر2023: بہترین فلم، بہترین اداکار سے لے کر ڈائریکٹر تک، کون -کون بن سکتے ہیں آسکر کے فاتح؟

اس ایوارڈ کے فاتحین کو لے کر فینس کافی پرجوش ہیں ۔ تو آئیے اس کے الگ الگ زمروں میں فاتحین کو لے کر لگائے جارہے قیاس پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Los Angeles
  • Share this:
    آسکر 2023 پر ساری دنیا کی نگاہیں ٹکی ہوئی ہیں۔ 95ویں اکادمی ایوارڈ کی لائیو اسٹریمنگ اتوار یعنی 12 مارچ 2023 کو رات 8 بجے سے اے بی سی پی ٹی پر کی جائے گی، حالانکہ، ہندوستان میں اس کا ٹیلیکاسٹ آج 13 مارچ کو صبح 5:30 بجے سے شروع ہوگیا ہے۔ اس ایوارڈ کے فاتحین کو لے کر فینس کافی پرجوش ہیں ۔ تو آئیے اس کے الگ الگ زمروں میں فاتحین کو لے کر لگائے جارہے قیاس پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

    بہترین اداکار

    بتادیں کہ اس سال کا آسکر ایوارڈ کا فارمیٹ بالکل الگ ہونے والا ہے۔ اس سال سب سے بہترین اداکار کی کیٹگری میں سخت مقابلہ ہے، ڈائریکٹر چارلوٹ ویلس کی آفٹر سن میں پال میسکل کا شاندار مظاہرہ دل جیتنے والا رہا ہے۔ بے شک، صرف اس لیے کہ کوئی ایک یقینی طور پر اداکار کے لیے حمایت کررہا ہے، کسی اور کے مظاہرے کو بھی کم نہیں دیکھا جاسکتا۔ آئرش اسٹار کالن فیریل گزشتہ کچھ سالوں میں کچھ ناقابل یقین فلموں میں دکھائی دئیے ہیں۔ اس لیے، یہ مناسب معلوم ہوتا ہے کہ وہ آخر میں اچھی طرح سے تیار کی گئی ٹریجڈی-کامیڈی ’دی بنشیز آف اِن شیرین‘کے لیے آسکر جیت سکتے ہیں۔ اس ایوارڈ پر برینڈن فریزر (دی وہیل) اور آسٹین بٹلر (ایلویس) کا بھی حق ہوسکتا ہے۔ اس طرح مانا جارہا ہے کہ سب سے بہترین اداکار کا ’آسکر ایوارڈ 2023‘ کالن فیریل کو ملے گا، لیکن اس کا اصلی حقدار پال میسکل کو مانا جارہا ہے۔

    بہترین اداکارہ

    مشیل یوہ اور کیٹ بلینچیٹ، ایوری وہیر آل ایٹ ونس اور ٹار میں اپنے اثردار مظاہرے کے ساتھ اس زمرے میں سب سے آگے دکھائی دیتی ہیں۔ جب کہ اینا ڈی آراماس نےبلونڈ میں کرئیر کا سب سے بہترین مظاہرہ کیا، فلم کو مارکن مونرو کی زندگی اور کرئیر کے اتارچڑھاو کے لیے بہت زیادہ تاثرات ملے اور ایسا لگتا ہے کہ اس سال کے آسکر میں ان کے امکانات کم ہوگئے ہیں۔ اس  طرح آسکر 2023 کی سب سے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ مشیل یوہ کی جھلی میں جاتا ہوا نظر آرہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:


    یہ بھی پڑھیں:

    بہترین ڈائریکٹر

    اکیڈمی ایوارڈ اکثر بہترین دو دعویداروں بہترین ڈائریکٹر اور بہترین فلم ایوارڈوں میں تقسیم کرنا پسند  کرتی ہیں۔ یہ صرف ایک وجہ ہے کہ کیوں اسٹیون اسپیل برگ اپنا تیسرا ڈائریکشن آسکر نہیں جیت پائیں گے، ایک ایوارڈ جو انہوں نے آخری مرتبہ 1999 میں جیتا تھا۔ وہیں آسکر 2023 کو لے کر امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں کہ اس میں بیسٹ ڈائریکٹر کا ایوارڈ ڈینیل کوان اور ڈینیل شیئنرٹ کو ملے گا، وہیں اس کے اصلی حقدار اسٹیون اسپیل برگ بتائے جارہے ہیں۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: