ممبئی : غیر معینہ مدت کے ویزے پر ہندستان میں مقیم پاکستانی گلوکار عدنان سمیع کو بالآخر ہندستانی شہریت دے دی گئی۔اس کا اطلاق کل یکم جنوری سے ہوگا۔یہ اطلاع وزارت داخلہ کے ذرائع نے دی ہے۔
دو سال قبل عدنان کی ہندوستانی شہریت کے لیے داخل کردہ درخواست مسترد کردی گئی تھی ۔ پاکستانی گلوکار نے اس سال مارچ میں ایک بار پھر شہریت کی درخواست داخل کی۔اس مرتبہ امید بر آئی۔
عدنان سمیع (43)کا تعلق لاہور سے ہے۔ وہ 2001 میں پہلی مرتبہ 13 مارچ کو ہندستان آئے تھے۔ اس وقت ان کے پاس صرف ایک سال کے وزیٹرویزا تھا۔ اس میں زائد از ایک بار توسیع کی گئی۔ ان کے پاکستانی پاسپورٹ کی مدت 26 مئی 2015 کو جب ختم ہوگئی تو حکومت پاکستان نے اس کی تجدید نہیں کی۔ اس طرح عدنان نے ہندستان میں اپنے قیام کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قانونی قرار دینے کی درخواست کی۔اس دڑکواست پر اتنا ہوا کہ انہیں غیر معینہ ویزا دے دے دیا گیا تھا۔۔
ہندستان میں شہریت ایکٹ مجریہ 1995 کی دفعہ چھ کے تحت سائنس، فلسفہ، آرٹ، ادب کے علاوہ دنیا میں امن اور انسانی حقوق کے لیے نمایاں خدمات فراہم کرنے والے درخواست گزاروں کو شہریت دی جاتی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔