اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بی جے پی لیڈر بابل سپریو کا مطالبہ ، آئی پی ایل کی طرح بالی ووڈ سے بھی باہر ہوں پاکستانی

    بالی ووڈ سنگر اور مودی حکومت میں وزیر بابل سپریو نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کو بالی ووڈ میں کام دینا اب بند کردینا چاہئے ۔

    • Share this:
      ممبئی : بالی ووڈ سنگر اور مودی حکومت میں وزیر بابل سپریو نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کو بالی ووڈ میں کام دینا اب بند کردینا چاہئے ۔ بابل سپریونے کہا کہ اگر آئی پی ایل ( انڈین پریمیئر لیگ ) میں ایسا کیا سکتا ہے تو پھر بالی ووڈ کو ایسا کرنے میں اتنی پریشانی کیوں آرہی ہے۔
      مغربی بنگال کے آسنسول سے ممبر پارلیمنٹ سپریو نے کہا کہ ہندی فلم اے دل ہے مشکل کےد وران ایسے ٹھوس قدم اٹھانے کا وعدہ کیا گیا تھا ، لیکن اس وعدے کو توڑ دیا گیا ، یہ کرکے ہم پاکستان کو ایک مضبوط پیغام دے سکتے ہیں ۔ بے حد دکھ کی بات ہے کہ کچھ لوگ ہندوستان میں پاکستانی فنکاروں کے حقوق کی لڑائی لڑ رہے ہیں ، کیا ایسے لوگوں کو ان شہیدوں کی فکر نہیں ، جو کہ پاکستانی دہشت گردی کی وجہ سے جاں بحق ہوتے ہیں۔
      سپریو نے آنے والی فلم ویلکم ٹو نیویارک سے پاکستانی سنگر راحت فتح علی خان کا گانا ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کا پاکستانی ہونا ہی ان کا جرم ہے ، اس لئے بالی ووڈ کو ان سے کوئی رشتہ نہیں رکھنا چاہئے ۔ اسی کے پیش نظر انہوں نے آنے والی فلم ویلکم ٹو نیویارک کے پروڈیوسروں سے ایک گانا ہٹانے کا مطالبہ کیا ۔ اس فلم میں پاکستانی سنگر راحت فتح علی خان نے اشتہار نام سے ایک گانا گیا ہے۔

      First published: