پاکستان کی اس مشہور اداکارہ نے شاہ رخ خان کو کیا کاپی ، جم کر ہوگئی ٹرول ، لوگوں نے کہہ ڈالی ایسی بات
شاہ رخ خان کی پوسٹ کے چند گھنٹوں بعد ہی پاکستانی اداکارہ حریم فاروق نے بھی اپنی ایک تصویر شیئر کی ، جس میں انہوں نے شاہ رخ خان کے کیپشن کو کاپی کرلیا ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 25, 2021 05:40 PM IST

پاکستان کی اس مشہور اداکارہ نے شاہ رخ خان کو کیا کاپی ، جم کر ہوگئی ٹرول ، لوگوں نے کہہ ڈالی ایسی بات (Photo:Instagram)
پاکستان کی مشہور اداکارہ حریم فاروق ان دنوں سوشل میڈیا پر جم کر ٹرول ہورہی ہیں ۔ دراصل کچھ دنوں قبل بالی ووڈ کے سپراسٹار شاہ رخ خان نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اس کے نیچے جو کیپشن لکھا تھا ، پاکستانی اداکارہ نے اسی کیپشن کو 'نقل' کرتے ہوئے اپنی بھی ایک تصویر شیئر کردی ، جس کے بعد وہ ٹرولرس کے نشانے پر آگئیں ۔
شاہ رخ نے کچھ دنوں قبل اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی اور اس کے کپشن میں لکھا تھا جب تک دنیا میں گلابی ( پنک) رہے گا تو دنیا ہمیشہ بہتر جگہ ہوگی ۔ شاہ رخ خان اپنی اس تصویر میں اسنوکر کھیلتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔
View this post on Instagram
شاہ رخ خان کی اس پوسٹ کے چند گھنٹوں بعد ہی پاکستانی اداکارہ حریم فاروق نے بھی اپنی ایک تصویر شیئر کی ، جس میں انہوں نے شاہ رخ خان کے کیپشن کو کاپی کرلیا ۔ تصویر میں اداکارہ حریم فاروق گلابی رنگ کی خوبصورت ڈریس پہنے ہوئی ہیں اور تصویر کا کیپشن بھی یہی ہے کہ جب تک دنیا میں گلابی (پنک) رہے گا تو دنیا ہمیشہ بہتر جگہ ہوگی۔
View this post on Instagram
اس کے بعد اداکارہ حریم فاروق ٹرولرس کے نشانے پر آگئیں اور سوشل میڈیا پر لوگ ان پر نشانہ سادھنے لگے ۔ ایک یوزر نے لکھا کہ آپ نے شاہ رخ خان کا کیپشن چوری کرلیا ۔ اداکارہ نے بھی اس کا جواب دیا اور کہا کہ اس کا کوئی اندازہ نہیں اور ایسا لگتا ہے کہ ہم دونوں ایک جیسا ہی سوچتے ہیں ۔