پاکستان کی اس مشہور اداکارہ نے شوہر کے ساتھ کروایا بولڈ فوٹو شوٹ ، جم کر ہوگئیں ٹرول
پاکستان کی اداکارہ ثروت گیلانی ان دنوں جم کر تنقید کی زد پر ہیں اور اس کی وجہ ان کا ایک فوٹوشوٹ ہے ۔ اس فوٹو شوٹ کے بعد سے ہی لوگ اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 29, 2021 03:08 PM IST

پاکستان کی اس مشہور اداکارہ نے شوہر کے ساتھ کروایا بولڈ فوٹو شوٹ ، جم کر ہوگئیں ٹرول
پاکستان کی اداکارہ ثروت گیلانی ان دنوں جم کر تنقید کی زد پر ہیں اور اس کی وجہ ان کا ایک فوٹوشوٹ ہے ۔ اس فوٹو شوٹ کے بعد سے ہی لوگ اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔ دراصل ثروت گیلانی نے اپنے شوہر فہد مرزا کے ساتھ ایک بولڈ فوٹوشوٹ کروایا ہے ، جس کا ایک ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا ہے ۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سے ہی اداکارہ تنقید کی زد پر ہیں ۔
پاکستان کی ایک فیشن میگزین ہیلو پاکستان نے اداکارہ ثروت گیلانی کا شوہر کے ساتھ ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ اور ان کے شوہر جنوری کے شمارے میں کوور پیج پر نظر آئیں گے ۔ گرچہ ابھی اس میگزین کا جنوری کا شمارہ آن لائن جاری نہیں کیا گیا ہے ۔ تاہم ثروت گیلانی اور ان کے شوہر کے فوٹو شوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں ۔
View this post on Instagram
بعد میں اس ویڈیو کا اداکارہ ثروت گیلانی نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا ۔ اس ویڈیو میں اداکارہ ثروت گیلانی بولڈ کپڑوں میں نظر آرہی ہیں ، جو ان کے فینس کو پسند نہیں آرہا ہے اور وہ اداکارہ کو جم کر ٹرول کررہے ہیں ۔ زیادہ تر ٹرولرس نے اداکارہ ثروت اور ان کے شوہر کے انداز کو بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی کاپی قرار دیتے ہوئے ان کی تنقید کی ۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب یہ جوڑا ٹرولرس کے نشانے پر آیا ہو ۔ اس سے قبل بھی گزشتہ برس جنوری میں دونوں کو فینس نے اس وقت تنقید کا نشانہ بنایا تھا جب فہد مرزا نے اہلیہ کو بوسہ دینے کی تصویر شیئر کی تھی ۔ دونوں کے کس کرنے والی تصویر سامنے آتے ہی لوگ ان پر ٹوٹ پڑے تھے اور جم کر تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔