حال ہی میں ہوئی ایشا امبانی کی شادی کی ہندوستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں کافی چرچا ہوئی تھی ۔ اس شادی سے پاکستان بھی الگ نہیں رہا اور کراچی میں کچھ ایسا ہوا جس کا اب سوشل میڈیا پر جم کر مذاق اڑایا جارہا ہے۔ دراصل حال ہی میں پاکستان کی سپرماڈل عالیہ زیدی نے کراچی میں امبانی تھیم پر فرضی پارٹی کا انعقاد کیا ۔ اس پارٹی میں پاکستان کی کئی ہستیاں نقلی ہیروں کے ہار اور ماسک پہنے ہوئے نظر آئے۔
پارٹی کو عالیشان محسوس کرانے کیلئے پروگرام کی جگہ پر کچھ جگہوں کے نقلی نام بھی دئے گئے ۔ پارٹی کے وینو کے باہر لکھا گیا 10 کروڑ ڈالر کی پارٹی ۔ وہیں ایک جانب بورڈ میں لکھا گیا 26 کیریٹ سونے کی دیوار ۔ اس کے علاوہ ہاتھی کے پتلے کو پارٹی میں آیا دو کروڑ ڈالر کا ہاتھی بھی بتایا گیا ۔
اس فرضی پارٹی میں پاکستان کی ٹی وی انڈسٹری کے کئی لوگ پہنچے ۔ پاک فیشن کونسل کے صدر اور ڈیزائنر دیپک پروانی امیتابھ بچن کا ماسک لگا کر پہنچے ۔ ایک خاتون ایشوریہ رائے کا ماسک لگاکر آئیں ۔

کچھ اور لوگ بالی ووڈ اسٹارس کا ماسک لگائے ہوئے نظر آئے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔