ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشما سوراج کے لئے اس پاکستانی اداکارہ نے کی بد زبانی: پڑھیں یہاں

پاکستانی اداکارہ نےجیسے ہی اپنے ٹویٹر پر یہ بھدا ٹویٹ کیا انہیں ہندستانی سوشل میڈیا یوزرس نے ٹرول کرنا شروع کردیا۔

  • Share this:
سشما سوراج کے لئے اس پاکستانی اداکارہ نے کی بد زبانی: پڑھیں یہاں
فائل فوٹو

بی جے پی کی قدآور لیڈر سشما سوراج کا منگل کی رات دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال ہوگیا۔ انہوں نے دہلی کے ایمس اسپتال میں آخری سانس لی۔ ایسے میں ان کی آخری وداعی میں ملک بھر میں لوگوں کی آنکھیں نم ہوئیں۔ یہاں تک کہ ایمس کے ڈاکٹر تک انہیں نہ بچا پانے کے ملال میں پھوٹ۔پھوٹ کر روپڑے۔ جہاں ایک طرف ملک بھر میں ان کے اس دنیا سے رخصت ہوجانے کا غم صاف نظر آرہا ہے وہیں پاکستان کے کئی اسٹارس ان کے انتقال پر بدکلامی کر رہے ہیں۔

حال ہی میں پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے بغیر نام لئے سشما سوراج کیلئے بھدا ٹویٹ کیا ہے۔ وینا نے اپنے ٹویٹر پر آر۔آئی۔ایچ لکھا ہےجس میں ایچ کا مطلب ہیون(ایچ ای اے وی ای این)  بھی ہوسکتا ہے اور ہیل (ایچ ای ای ایل) بھی ۔ لیکن وینا نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ ایک آگ کا ایموجی بھی بنایا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر لوگ ان کی جانب سے ایک بھدا ٹویٹ کئے جانے کا اندازہ لگاکر انہیں ٹرول کر رہے ہیں۔


وینا نےجیسے ہی اپنے ٹویٹر پر یہ بھدا ٹویٹ کیا انہیں ہندستانی سوشل میڈیا یوزرس نے ٹرول کرنا شروع کردیا۔ سوشل میڈیا پر ایک یوزر نے لکھا کہ یہ پاکستانی ہیں جو سشما سوراج جی کے انتقال پر اس طرح کا رد عمل دیتے ہیں جو کہ ایک اچھی لیڈر تھیں اور انسانیت کو توجہ دیتی تھیں۔ شاید یہ لوگ حافظ سعید کو مانتے ہوں گے۔

First published: Aug 08, 2019 01:14 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading