ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ٹی وی پر رونے لگے پاکستانی اداکارعلی ظفر، جنسی استحصال کا لگا تھا الزام، دیکھیں ویڈیو

پاکستان ہائی کورٹ نے علی پر لگے جنسی استحصال کے الزاموں کو خارج کردیا ہے۔ اسی معاملے پر بات کرنے جب علی ظفر ایک ٹی وی شو پر پہنچے تو وہ بات کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے۔

  • Share this:

میٹو کیمپین کے تحت اداکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پرجنسی استحصال کے الزام لگائے تھے۔ اب ان الزاموں پر علی ظفر کو کلین چٹ مل گئی ہے۔ پاکستان ہائی کورٹ نے ان الزاموں کو خارج کردیا ہے۔ اسی معاملے پر بات کرنے جب علی ظفر ایک ٹی وی شو پر پہنچے تو وہ بات کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے۔ اس دوران علی اتنے جذباتی ہو گئے کہ خود کو کنٹرول نہیں کرپائے اورٹی وی پررودئے۔

علی نے کہا، ہم کافی وقت سے سب کچھ خاموشی سے سہن کررہے ہیں۔ صرف میں ہی نہیں بلکہ میرے بچے اور میری اہلیہ بھی۔ میں نے بھی گزشتہ سال سے ایک لفظ نہیں کہا اور فیصلہ لیا کہ میں اس کے خلاف ایکشن لوں گا۔ کچھ لوگ فرضی اکاؤنٹ سے ان لوگوں کو میرے خلاف ٹیگ کر رہے ہیں جو مجھے کام دینے کی کوشش کرہے ہیں تاکہ میرا کریئر برباد ہو سکے۔ علی اپنی پوری بات کہنے کے دوران بھاری گلے سے بول رہے تھے۔ ان کے جذبات جس طرح باہر آئے وہ دیکھ کر اینکر نے بھی انہیں سنبھالنے کی کوشش کی لیکن علی کو نارمل ہونے میں کافی دیر لگی۔

First published: May 01, 2019 05:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading