پاکستانی ہٹ ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ میں ’مہوش‘ کا رول ادا کرچکی اداکارہ آئزہ خان کو شوہر کے ساتھ رومانٹک پوز دینا مہنگا پڑ گیا ہے۔ ان انٹیمیٹ تصویروں کے لیے سوشل میڈیا پر اداکارہ کو جم کر ٹرول کیا جارہا ہے۔ آئزہ خان پاکستانی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ہیں۔ انہوں نے کئی ہٹ شو اور فلموں میں کام کیا ہے۔
یوں تو آئزہ خان پاکستان میں سوشل میڈیا پر سب سےزیادہ پسند اور فالو کی جانے والی سیلبریٹی ہیں۔ انسٹاگرام پر اداکارہ اپنے فینس کے ساتھ روٹین تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں۔ فلم سیلبریٹی ہونے کے ناطے اداکارہ اپنی گلیمرس تصویریں بھیش یئر کرنے سے پیچھے نہیں ہٹتی ہیں۔ اائزہ اور دانش نے سال 2014 میں شادی کی اور کپل دو بچوں کے والدین بھی ہیں۔
ماڈلنگ سے ایکٹنگ میں کرئیر بنانے والے آئزہ خان نے حال ہی إٰن انسٹاگرام پر شوہر دانش تیمور کے ساتھ اپنی انٹیمیٹ تصویریں شیئر کردی تھیں۔ کپل کی یہ فوٹوز سال 2019 کی ہیں جس میں دونوں ایک دوسرے کی باہوں میں سمٹے ہوئے تو کبھی ایک دوسرے پر نظرے جمائے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ آئزہ نے وہائٹ شرٹ پہنی ہے جس میں وہ بے حد سیکسی لگ رہی ہیں، وہیں دانش بھی ڈیشنگ اوتار میں ہیں۔ جہاں کچھ لوگ آئزہ اور تیمور کی کیمسٹری دیکھ کر تعریف کررہے ہیں تو کچھ یوزرس فوٹوز دیکھ کر بھڑک گئے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔