ایس ایس راجا مولی کی فلم آر آر آر اور اس کے گانے دنیا بھر میں دھوم مچا رہے ہیں۔ فلم کے ’ناٹو ناٹو‘ گانے نے تو آسکر نامی نیشن میں اپنی جگہ بنا کر ملک کا وقار مزید بڑھایا ہے۔ دنیا بھر میں اس گانے کا غضب کا کریز دیکھنے کو ملا ہے۔ فی الحال سوشل میڈیا پر پاکستان سےایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں اداکارہ اس گانے پر بھری محفل میں زبردست ڈانس کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ناٹو ناٹو پر ڈانس کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ اداکارہ کی اس ڈانس ویڈیو کو بھی کافی پسند کیا جا رہا ہے، بھارت میں بھی اس گانے پر ہانیہ کا ڈانس دیکھ کر لوگ ان کے ٹیلنٹ کے مداح بن رہے ہیں۔ میں آپ کو بتاتا چلوں، سپر اسٹار اداکار رام چرن اور جونیئر این ٹی آر پر بنائے گئے اس گانے نے نہ صرف آسکر نامزدگی میں جگہ بنائی بلکہ اس نے گولڈن گلوب ایوارڈ اور کریٹکس چوائس ایوارڈز جیت کر تاریخ بھی رقم کی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہانیہ عامر کا ڈانس ویڈیو آپ کو بتادیں کہ، پاکستان کی مشہور اداکارہ ہانیہ عامر اپنی خوبصورتی اور ایکٹنگ کے لیے فینس کے درمیان کافی مشہور ہیں۔ ان دنوں اداکارہ ٹی وی شو مجھے پیار ہوا تھا، میں نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ کا یہ ویڈیو کسی شادی کی تقریب کا ہے، جہاں اداکارہ نے ناٹو ناٹو گانے پر زبردست ڈانس کیا ہے۔ اس ویڈیو کو اداکارہ ثبور علی اور ہانیہ سمیت کئی بڑے پاکستانی اسٹارس نے شیئر کیا ہے۔
ہانیہ کے ڈانس کے ساتھ ساتھ اس ویڈیو میں ان کا لُک بھی کافی پسند کیا جارہا ہے۔ ہانیہ وہائٹ اسنیکرس کے ساتھ شرارا پہنے نظر آرہی ہیں۔ ان کی ڈمپل اسمائل اس لُک میں چار چاند لگا رہی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ ہانیہ انڈین فلموں کی کافی شوقین ہیں، جو ان کے انسٹاگرام پر صاف دیکھنے کو ملتی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔