உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان کی معروف اداکارہHania نے کی کاجول کی نقل تو فینس نے بتایا’انجلی‘سے خوبصورت

    پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے کی کاجول کی نقل تو فینس نے کہی یہ بڑی بات۔

    پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے کی کاجول کی نقل تو فینس نے کہی یہ بڑی بات۔

    Pakistani Actress Hania: آپ کو بتادیں کہ ہانیہ اس وقت ’میرے ہمسفر‘ نامی سیریل میں نظر آرہی ہیں، یہ سیریل ہندوستان میں بھی خوب پسند کیا جارہا ہے۔

    • Share this:
      Pakistani Actress Hania: پڑوسی ملک کے ستارے یعنی پاکستانی ستارے ہندی فلم انڈسٹری کے مداح ہیں، یہ بات کئی بار سامنے آچکی ہے۔ گزشتہ چند سالوں میں دونوں ممالک کے درمیان تنازعات کے باعث اب پاکستانی ستاروں پر ہندوستانی میں پابندی عائد کر دی گئی ہے تاہم اس سے قبل بھی کئی پاکستانی ستارے ایسے ہیں جو ہندی سینما میں ہاتھ آزما چکے ہیں۔ پاکستانی سیریلز میں آج بھی بالی ووڈ فلموں کے گانے سننے کو ملتے ہیں۔ یہی نہیں، کئی ستارے ہندی گانوں اور ڈائیلاگ پر مزاحیہ ریلز بھی بناتے ہیں۔

      حال ہی میں پاکستانی مشہور اداکارہ ہانیہ عامر(Hania Aamir) نے بھی اپنے انسٹاگرام پر ایسی ہی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بالی ووڈ کی سوپر ہٹ اداکارہ کاجول(Kajol) کی نقل کرتی نظر آرہی ہیں۔ ہانیہ اس ویڈیو میں بہت پیاری لگ رہی ہیں۔ لوگ ان کی خوب تعریفیں بھی کر رہے ہیں لیکن انہیں کاجول سے بہتر قرار دے رہے ہیں۔

      ہانیہ نے کیسے کی کاجول کی نقل۔۔۔
      دراصل، اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ریل شیئر کی ہے جس میں وہ کاجول اور شاہ رخ خان کی سوپرہٹ فلم 'کچھ کچھ ہوتا ہے' کے ڈائیلاگ ری کرئیٹ کرتی نظر آرہی ہیں۔ اگر آپ نے 'کچھ کچھ ہوتا ہے' دیکھی ہے، تو آپ کو اس کا مشہور سین 'راہل انجلی کا جھگڑا' یاد ہوگا۔ ہانیہ نے اس منظر کو ری کرئیٹ کیا ہے۔ اداکارہ ویڈیو میں اپنے ہیئر اسٹائلسٹ کے ساتھ نظر آ رہی ہیں جو ان کے بال بنا رہے ہیں۔ پھر اداکارہ کہتی ہیں، 'کھیلنا نہیں آتا تو چیٹنگ تو مت کرو...' اور پھر ہیئر اسٹائلسٹ کے ساتھ پورا ڈائیلاگ دوہراتی ہیں۔ پاکستانی اداکارہ کی اس ویڈیو کو ان کے مداحوں نے بے حد پسند کیا ہے اور لوگ ان پر پیار کی بارش کر رہے ہیں۔ کچھ لوگ انہیں کاجول سے بہتر بتا رہے ہیں۔



      یہ بھی پڑھیں:

      Shehnaaz Gill Video:پیپرازی کی وجہ سے شہنازگل کاہوازبردست نقصان،ویڈیو میں جانیے پورامعاملہ

      یہ بھی پڑھیں:
      ریپ کے الزامات پر گلوکارRahul Jainنے دی صفائی، کہا-الزام بے بنیاد،اس میں کوئی سچائی نہیں

      آپ کو بتادیں کہ ہانیہ اس وقت ’میرے ہمسفر‘ نامی سیریل میں نظر آرہی ہیں، یہ سیریل ہندوستان میں بھی خوب پسند کیا جارہا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: